?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے جہاز رانی ( شپنگ) کی صنعت میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او پر) پر دستخط کردیے۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان صنعت میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے کیونکہ آج پاکستان اور چین نے جہاز رانی ( شپنگ) کی صنعت میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او پر) پر دستخط کیے ہیں۔
مفاہمت کی یادداشت پر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چین کے شینڈونگ شینشو گروپ کے چیئرمین نے دستخط کیے، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز محمد جنید انور چوہدری بھی موجود تھے۔
جنید چوہدری نے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ اس ایم او یر پر دستخط پاکستان اور چین کے درمیان سمندری شعبے میں بڑھتی ہوئی شراکت داری کی علامت ہیں، جس سے پاکستان کی شپنگ انڈسٹری میں مستقبل میں تعاون، سرمایہ کاری اور ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔’
انہوں نے زور دیا کہ یہ تعاون علاقائی تجارت اور، رابطے کو فروغ دے گا، اور مشترکہ اقتصادی مقاصد کے ذریعے پاکستان کے کردار کو عالمی سمندری صنعت میں مزید مضبوط کرے گا۔
کراچی میں قائم پی این ایس سی پاکستان کی سب سے بڑی قومی جہاز راں کارپوریشن ہے ٍ جو وزارت بحری امور کے تحت کام کرتی ہے، شینڈونگ شینشو گروپ کارپوریشن، جو شینڈونگ صوبے کے زبو سٹی میں قائم ہے، بین الاقوامی تجارت اور شپنگ کے شعبے میں ایک نمایاں چینی ادارہ ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا، کہ یہ ایم او یو دونوں اداروں کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کا ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے، جس کا مقصد کاروباری فوائد کا حصول اور پاکستان کے سمندری شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار حالات پیدا کرنا ہے۔’
بیان کے مطابق، اس مفاہمتی یادداشت کا بنیادی مقصد کئی اہم شعبوں میں مشترکہ کوششیں کرنا ہے، جن میں مائع بلک ٹینکرز، خشک بلک کیریئرز اور کنٹینر شپ جیسے تجارتی کارگو جہازوں کی خرید و فروخت شامل ہے، جو مشترکہ یا انفرادی ملکیت میں یا نفع و نقصان کی شراکت کی بنیاد پر کی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایم او یو میں شینشو کی جانب سے پی این ایس سی کو مختلف چارٹر میکانزم کے تحت جہاز کرائے پر دینے کی شقیں بھی شامل ہیں، جن میں ٹائم چارٹر، اسپاٹ چارٹر اور بیئر بوٹ چارٹر شامل ہیں۔
ایم او یو کا ایک اور بڑا جزو پی این ایس سی کی جانب سے باہمی اتفاق کے مطابق جہازوں کے لیے کمرشل، تکنیکی اور انتظامی خدمات فراہم کرنا ہے، جن میں چارٹرنگ، مارکیٹنگ، آمدنی میں اضافہ، دیکھ بھال، ڈرائی ڈاکنگ، کریونگ اور ریگولیٹری کمپلائنس جیسے شعبے شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ ایم او یو میں شینشو کی طرف سے پی این ایس سی کو جہازوں اور دیگر فلوٹنگ پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کے لیے مالی معاونت کی شقیں بھی شامل ہیں، یہ انتظامات تجارتی طور پر مسابقتی شرائط کے تحت ہوں گے تاکہ باہمی فائدہ اور مالی استحکام یقینی بنایا جا سکے۔’
جون می پی این ایس سی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے تین برسوں میں اپنا کارگو فلیٹ 34 جہازوں تک بڑھا کر تقریباً 700 ملین ڈالر کی فریٹ آمدنی حاصل کرنے کا ہدف رکھتی ہے، جو ملک کے سمندری اور لاجسٹکس سیکٹر کو دوبارہ فعال کرنے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔


مشہور خبریں۔
ویوو کا انوکھا قدم، کیمرا کٹ کے ساتھ فون متعارف کرا دیا
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی ’ویوو‘ نے سب کو
اکتوبر
اسرائیل شام میں سلامتی اور استحکام کے لیے رکاوٹ
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں صیہونی حکومت کے قبضے میں توسیع اور مقبوضہ جولان
دسمبر
پاکستان: کورونا کیسز میں معمولی اضافہ، 1600 سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا میں معمولی اضافے کے ساتھ
جولائی
مون سون بارشیں؛ 24 گھنٹے کے دوران 21 افراد جاں بحق، 6 زخمی
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مون سون بارشوں سے 26 جون سے 22
جولائی
الشفا ہسپتال میں صہیونی جرائم کے نئے انکشافات
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: الجزیرہ کے ساتھ بات چیت میں غزہ کے الشفا اسپتال
مارچ
سڈنی حملے میں موساد کے ملوث ہونے کا خدشہ
?️ 16 دسمبر 2025 سڈنی حملے میں موساد کے ملوث ہونے کا خدشہ عرب دنیا
دسمبر
دفتر خارجہ کی افغان سرزمین سے پاکستان میں کارروائیاں کرنے والے دہشت گردوں کی شدید مذمت
?️ 17 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)دفتر خارجہ نے افغان سرزمین سے پاکستان میں کارروائیاں کرنے
اپریل
کیا حافظ نعیم الرحمٰن کراچی کے بعد قومی سطح پر بھی اپنی جماعت کو کامیاب بنا پائیں گے؟
?️ 19 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) یہ 2021ء کے اوائل کی بات ہے، شہرِکراچی کے
اپریل