🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین ریاض کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی ملک واپسی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں موجود 2 ہزار 107 پاکستانی قیدیوں کی ملک میں منتقلی سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔
بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ زلفی بخاری، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران دستخط ہونے والے معاہدے سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی نے معاہدے کی مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ معاہدے پر دستخط ہونے سے سعودی قیادت کے 2019 میں کیے گئے ایک وعدے پر کام تیز ہوگا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فروری 2019 میں اسلام آباد کا دورہ کیا تھا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ریاض کی جیلوں میں قید تقریباً 3 ہزار قیدیوں کی حالت زار پر توجہ دلائی گئی تھی جس کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان نے ‘2107 پاکستانی قیدیوں کو فوری طور پر سعودی عرب کی جیلوں سے رہا کرنے پر اتفاق کیا تھا’۔
اکتوبر 2019 میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے ایک عہدیدار نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ انسانی وسائل کی ترقی کو مطلع کیا تھا کہ شاہی قانون سازی کے تحت سعودی عرب نے 579 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب کی سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے؟
🗓️ 25 جون 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کے لاکھوں باشندوں نے ہفتے کے روز مسلسل 25ویں
جون
نوعمر افراد میں ویکسین کرانے کا رجحان مایوس کن
🗓️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) 15 سے 17 سال کی عمر کے افراد میں
ستمبر
9/11 امت مسلمہ پر مکمل تسلط کا امریکی بہانہ تھا: انصاراللہ
🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ رہنما سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے
جون
طوفان الاقصی کو ایک سال ہوگیا؛ کس نے کیا پایا کس نے کیا کھویا؟
🗓️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:طوفان الاقصی کے بعد گزشتہ ایک سال میں صہیونی ریاست کو
اکتوبر
مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے
🗓️ 27 مارچ 2023المیادین نیٹ ورک نے اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن
مارچ
روس کے خلاف امریکہ اور نیٹو کی سازش
🗓️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے بحران کو لے کر
اپریل
مسقط، ٹرمپ کا امتحان اور ایران کی برتری — ایک تجزیاتی نظر
🗓️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی سیاسی مبصر نجاح محمد علی نے ایران اور امریکہ
اپریل
صیہونی حکومت کے خلاف مقاومتی گروپوں کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن
🗓️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی حکام نے المیادین کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا
دسمبر