?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان اورروس کے درمیان کراچی سے لاہور تک اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں سیکرٹری پٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود اورروس کی وزات توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ منصوبہ 2015ء سے تاخیر کا شکار تھا، آج ٹیکنیکل تعاون کیلئے دستاویزات کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
کراچی سے لاہور تک تقریبا 1100 کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی ۔ اس منصوبے پر 2.5 ارب ڈالر لاگت آئے گی اوریہ 2023 تک مکمل ہوگا۔ گیس پائپ لائن کی تعمیر سے پاکستان کے شمال سے جنوب کی جانب گیس کی ترسیل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی کمپنیاں گیس پائپ لائن بچھانے میں کام کریں گی، وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کا سامان روس سے آئے گا، گیس پائپ لائن کے ٹیرف کا تعین اوگرا کرے گا، معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔ اس موقع پرسربراہ روسی وفد نے کہا کہ شمال سے جنوب کی جانب اسٹریم گیس پائپ لائن پاکستان کیلئے منصوبہ بڑا اہم ہے، یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی اور سکیورٹی کیلئے سنگ میل ثابت پوگا۔


مشہور خبریں۔
حماد اظہر کے نام محکمہ توانائی سندھ کا خط
?️ 15 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) ملک بھر میں گیس کا بحران جاری ہے جس
جنوری
امیر مقام نے پی ٹی آئی کا پشاور کا جلسہ فلاپ ترین قرار دے دیا
?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ
ستمبر
امریکی انتخاباتی دوڑ کی تازہ ترین صورتحال
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں ہونے والے حالیہ سروے کے نتائج سے معلوم
ستمبر
تل ابیب کی غزہ جنگ کے بعد کی حکمت عملی
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:Axios نیوز سائٹ نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ
دسمبر
پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام میں اہم فیصلہ کیا
?️ 2 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام میں خصوصی افراد کے
دسمبر
سڈنی حملہ کی داستان کو دوبارہ پیش کرنے کی وجوہات
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے سڈنی میں ہونے والے حملے کو فوری طور
دسمبر
اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت منسوخ کرنے کا مطالبہ
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت کو منسوخ کرنا دنیا کے
مئی
سیلاب نے ٹیلی کام انڈسٹری کی کمزوریاں بے نقاب کردیں
?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں قائم ریسرچ ہاؤس کی ایک
اکتوبر