پاکستان اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور روس نے دوطرفہ تجارتی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی لاگت میں سہولت اور اس میں کمی لانا ہے۔

اس معاہدے پر مسلم ممالک کی 3 روزہ اقتصادی کانفرنس کے دوران دستخط کیے گئے جو گزشتہ روز روس کے شہر کازان میں اختتام پذیر ہوئی، کانفرنس میں 85 ممالک نے شرکت کی جس کا مقصد کاروباری خیالات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔

دونوں ممالک نے پاکستان کی وزارت تجارت اور روسی فیڈریشن کی فیڈرل کسٹمز سروسز کے درمیان کسٹم تعاون سے متعلق پروٹوکول پر دستخط کیے، یہ پروٹوکول دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی ترقی کے لیے ایک اہم قانونی فریم ورک کے طور پر کام کرے گا۔

پاکستان اور روس کے درمیان سامان کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے علاوہ یہ پروٹوکول روسی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی میں خاطر خواہ رعایت بھی فراہم کرے گا۔

یہ پروٹوکول یوریشین اکنامک یونین کے متفقہ ٹیرف ترجیحات کے فریم ورک کے تحت انتظامی تعاون اور معلومات کے تبادلے پر مشتمل ہے۔

وزیر تجارت نوید قمر نے کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے کازان کا دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران انہوں نے روس کے علاقے تاتارستان کے رہنما رستم منیخانوف سے ملاقات کی۔

ان کی بات چیت بنیادی طور پر پاکستان، روس اور خاص طور پر تاتارستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کی حکمت عملیوں پر مرکوز رہی، مزید برآں وزیر تجارت نوید قمر کو اس دورے کے دوران کانفرنس میں شرکت کرنے والی ممتاز کاروباری شخصیات سے رابطہ قائم کرنے کا موقع ملا۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس تاریخی پروٹوکول پر دستخط پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات کی ترقی کے لیے ضروری قانونی فریم ورک کے قیام کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔

نوید قمر نے روسی خبررساں ادارے ’آر ٹی‘ کو بتایا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی اور سیاسی تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے، دونوں اطراف کے اعلیٰ حکام کے درمیان خاص طور پر تیل اور گیس کی تجارت کے حوالے سے متعدد ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے روس کے وزیر پیٹرولیم کا دورہ اسلام آباد اور بعدازاں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ روس کے حوالے دیتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ روس اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور سیاسی تعلقات کے فروغ اور پٹرولیم مصنوعات کی تجارت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس نے گزشتہ برس سیلاب کے بعد سیلاب زدگان کی امداد کے لیے پاکستان کو گندم کی فراہمی اور رعایت کی پیشکش کی تھی۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی خواتین نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار: آرمی چیف

?️ 8 مارچ 2021راولپنڈی{سچ خبریں} یوم خواتین پر اپنے پیغام میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے

لبنانی سیاستدان نے سعودی سفیر کے نئے ریمارکس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا

?️ 24 مئی 2022گزشتہ روز لبنان میں سعودی عرب کے سفیر ولید بخاری نے لبنان

مزاحمت کے شعلے اپنے قائدین کے قتل سے کبھی نہیں بجھیں گے: القسام

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین

اسرائیلی فوج نے سید حسن نصراللہ کے قتل کا دعویٰ کیا

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک سرکاری بیان میں، اسرائیلی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا

ایک لطیفہ جسے شمال میں آباد کاروں کی واپسی کہا جاتا ہے

?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: ٹائمز آف اسرائیل کے عبرانی ورژن زیمان اسرائیل نے منگل

سعودی عرب نے اسرائیل کو بحیرہ احمر تک کی اجازت دی

?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں:  بحیرہ احمر امریکی بحریہ اور صیہونی حکومت اور نئے نارملائزرز

چین بہتر ہے یا امریکہ ؟

?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے غیر ملکی میڈیا

ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کے دفاعی نظام کو کیسے تباہ کیا؟

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک نے اپنی رپورٹ میں ایرانی میزائلوں اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے