?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کے لیے مناسب پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آئی ایم ایف کا بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی درخواست پر آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، دورے میں نئے پروگرام سے متعلق پاکستان کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدےکے لیے مناسب پیشرفت ہوئی، جامع اقتصادی پالیسی اور ریفارمز پروگرام پر بات چیت ہوئی، پالیسی پر پاکستانی حکام سے ورچوئل بات چیت جاری رہےگی، ورچوئل بات چیت میں پاکستان کے لیے نئے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر بات ہو گی۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق ریفارمز پروگرام کا مقصد پاکستان میں مستحکم گروتھ کا ہدف حاصل کرنا ہے، ریفامز کے ذریعے پاکستان کی ٹیکس آمدن اور وسائل کو بڑھانا ہے، انسانی وسائل کی ترقی، سماجی تحفظ، ماحول اور موسمی تبدیلیوں سے اثرات سے نمٹنا ہے، اس کے علاوہ توانائی کے شعبے کو قابل بھروسہ بنانا، توانائی کی بھاری لاگت کو کم بھی کرنا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق افراط زر میں کمی، ریاستی اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری بھی ریفارمز میں شامل ہیں، اصلاحات کا مقصد نجی شعبے کی ترقی ہے، آئی ایم ایف ٹیم پاکستانی حکام کی نجی شعبے کے ساتھ مفید بات چیت کے لیے شکر گزار ہے۔


مشہور خبریں۔
’یہ دل آپ کا ہوا‘ کے بعد بننے والی فلمیں انڈسٹری کا زوال بنیں، معمر رانا
?️ 29 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو معمر رانا نے کہا
ستمبر
یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے حملوں کا سلسلہ جاری
?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:المسیرہ چینل نے یمن کے مغرب میں واقع صوبہ الحدیدہ پر
مئی
خرطوم آزاد ہوا؛ امارات کی حمایت یافتہ فوج کی شکست
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: خرطوم پہنچنے اور صدارتی محل میں حاضری کے بعد سوڈان
مارچ
میکرون اور پوٹن کی ملاقات پر امریکہ کا پہلا ردعمل
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بتایا کہ امریکہ
فروری
صہیونی اربیل اجلاس کا مقصد تل ابیب کو محاصرے سے نجات دینا
?️ 6 اکتوبر 2021 سچ خبریں: سیاسی ماہر اور تجزیہ کار کا خیال ہے کہ اربیل
اکتوبر
عمران خان کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
?️ 31 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران
مئی
امریکہ کا روس کے خلاف مزید پابندیوں کا اعلان
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ نے روس کے حمایتی ممالک پر نئی سخت
اکتوبر
سعودی عرب پاکستان کو ملین ڈالرز کی رقم فراہم کرے گا
?️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے
مئی