پاکستان اور آئین کو نہ ماننے والوں سے کیسے مذاکرات کریں۔ فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

?️

پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو لوگ پاکستان اور آئین کے اصولوں کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات کیسے کئے جا سکتے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کہ صوبے میں امن و امان قائم کرنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا، آئی ڈی پیز کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قیام امن کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے اور بعض حملوں میں افغان شہری ملوث پائے گئے ہیں، پاکستان نے افغان حکومت کو دہشت گردی کے واضح ثبوت فراہم کئے ہیں، تاہم وزیراعلی کے پی کا سرحد پار جا کر ثبوت طلب کرنا غیر منطقی اور مضحکہ خیز اقدام ہے، پی ٹی آئی قیادت ہمیشہ منفی بیانات اور انتشار پھیلانے کی پالیسی پر عمل کرتی رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن کی صورتحال خراب ہو رہی ہے اور سکیورٹی فورسز سمیت عام شہری بھی دہشت گردوں کا نشانہ بن رہے ہیں، اگر صوبے میں امن قائم ہوگا تو ترقی کے تمام وسائل بروئے کار لائے جا سکیں گے اور عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہوگا۔ فیصل کریم کنڈی نے زور دیا کہ جو لوگ پاکستان اور آئین کے اصولوں کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات کیسے کئے جا سکتے ہیں، اور کے پی میں قیام امن کیلئے افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ امن ہی ترقی کی ضامن ہے اور صوبے کو دہشت گردی سے پاک رکھنے کی تمام کوششیں جاری رہیں گی۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں جنگ بندی کا اعلان

?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: بالآخر غزہ کی پٹی اور اسرائیلی قبضے میں 467 دن اور

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ وزیراعظم کو فارغ کر دے گی، فواد چوہدری

?️ 2 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی

ڈونلڈ بلوم کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے پُر امید

?️ 25 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکنگ صنعت کو ریکارڈ ساز منافع

?️ 3 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی کے دوران ملک

اسرائیل کے جرائم پر پردہ ڈالنے کا نیا طریقہ

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے غزہ میں

طالبان خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں: او آئی سی

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے افغانستان میں لڑکیوں

زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کرنے کا سلسلہ تشویشناک ہے۔ احسن اقبال

?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ

واشنگٹن اور ماسکو میں شدید تناؤ، امریکہ روسی سفارتکاروں پر پابندیاں عائد کرسکتا ہے

?️ 8 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے