پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 53 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 650 پوائنٹس یا 1.03 فیصد بڑھ کر 63 ہزار 852 تک جاپہنچا، جو گزشتہ روز 63 ہزار 202 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک-ایران کشیدگی کے سبب انڈیکس 364 پوائنٹس یا 0.57 فیصد تنزلی کے بعد 63 ہزار 202 پر آگیا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے اسٹاک مارکیٹ میں اس تنزلی کو پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کی خبروں سے منسلک کیا تھا۔

انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے بتایا تھا کہ ایران کے ساتھ تنازع سے لگتا ہے کہ سرمایہ کاروں کے جذبات متاثر ہوئے ہیں، جس کے سبب متحدہ عرب امارات سے قرض میں توسیع اور مثبت کرنٹ اکاؤنٹ کے اثرات کو زائل کر دیا ہے۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف محمد فاروق نے بتایا تھا کہ پاکستان کے جوابی حملے کے بعد سیاسی کشیدگی میں اضافے کے خدشات پر اسٹاک مارکیٹ نے منفی رد عمل دکھایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔

2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔

سال 2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی حکومت کے "رفح” منصوبے پر مصر کا ردعمل

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کی آبادی کو بے گھر کرنے کے صیہونی حکومت

ایتھوپیا نے ایریٹیریا پر جنگ کی تیاری کا الزام عائد کر دیا

?️ 8 اکتوبر 2025ایتھوپیا نے ایریٹیریا پر جنگ کی تیاری کا الزام عائد کر دیا

نیتن یاہو 4 دن کے بعد واشنگٹن سے تل ابیب پہنچے

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں: نیتن یاہو، اسرائیل کے وزیر اعظم، نے واشنگٹن میں چار

کسی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان چھیننا غیر جمہوری ہے، مشاہد حسین سید

?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور چیئرمین

سعودی عرب کی خفیہ جیلوں کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو تشویش

?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:بین الاقوامی تنظیم ڈیموکریسی الان نے سعودی عرب کی خفیہ جیلوں

پیگاسس اسرائیلی کمپنی کے ڈائریکٹر کا استعفیٰ

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:    صیہونی این ایس او کمپنی کے ایک اہلکار پیگاسس

بشار الاسد کا اپنے پاکستانی ہم منصب کے نام پیغام

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:حالیہ برسوں میں حکومت پاکستان نے علاقائی اور غیر علاقائی طاقتوں

بغداد میں تنازعہ؛ مزاحمت کے خلاف امریکی ٹریژری کی ہدایت کو منسوخ کر دیا گیا ہے

?️ 5 دسمبر 2025سچ خبریں: اثاثے ضبط کرنے کے لیے مزاحمتی گروپوں کو دہشت گرد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے