پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی لوٹ آئی، کے ایس ای-100 انڈیکس میں 4 ہزار 700 پوائنٹس اضافہ

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاک-افغان کشیدگی میں کمی اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا احتجاج ختم ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد تیزی لوٹ آئی ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار 769 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 63 ہزار 212 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق منگل کے روز صبح 11 بج کر 36 منٹ پر بازار حصص میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے، ایک روزہ شدید مندی کے بعد پی ایس ایکس میں سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں شیئرز کی خریداری میں اضافہ ہو رہا ہے، پی ایس ایکس میں ایک ہی دن کے دوران 5 نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔

تجزیہ کار یوسف ایم فاروق نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ طویل تناؤ اور تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے خاتمے کے بعد ملک میں پائے جانے والے بےچینی کے خدشات میں کمی واقع ہوئی، جس کے بعد مارکیٹ میں بحالی دیکھنے میں آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 اکتوبر کو تجارتی اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد مارکیٹ ایک تصحیحی مرحلے میں داخل ہوئی تھی، تاہم اب شرکا کی توجہ اگلے ہفتے کے کرنٹ اکاؤنٹ کے اعداد و شمار اور آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے (اسٹاف لیول ایگریمنٹ) کی پیش رفت پر مرکوز ہے۔

یوسف ایم فاروق نے کہا کہ ستمبر میں 12 ہزار 334 نئے سرمایہ کار اکاؤنٹس کھولے گئے، ہم اب بھی خوردہ سرمایہ کاروں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ طویل المدتی نقطہ نظر اختیار کریں، بتدریج پوزیشنز بنائیں، اور اگر وہ تجربہ کار نہیں ہیں تو ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ای ٹی ایف) یا میوچل فنڈز پر غور کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ موجودہ قدریں مناسب ہیں، مگر موجودہ کھاتے اور مالیاتی محاذ پر کسی ممکنہ بگاڑ کی صورت میں قلیل مدت میں کچھ مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں، اور گزشتہ دو سالوں کی طرح کے منافع اگلے دو سالوں میں حاصل ہونے کا امکان کم ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مندی نے ڈیرے ڈال دیے تھے، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 5300 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق پیر کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا، اور دوپہر 2 بجکر 39 منٹ پر انڈیکس 5 ہزار 322 پوائنٹس یا 3.26 فیصد کمی سے ایک لاکھ 57 ہزار 775 کی سطح پر آگیا تھا۔

تاہم کاروبار کا اختتام 4 ہزار 654 پوائنٹس یا 2.85 فیصد کمی کے بعد ایک لاکھ 58 ہزار 443 پوائنٹس کی سطح پر ہوا تھا۔

جمعے کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس 98 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ نے پے در پے کئی سنگ میل عبور کیے تھے اور مارکیٹ ایک لاکھ 69 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

روس یوکرین جنگ میں 20 لاکھ ریزروسٹ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے

?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: روس ایک نئے قانون کے تحت تقریباً 20 لاکھ ریزروسٹ

غزہ کی وزارت صحت: صہیونیوں نے متعدد فلسطینی شہداء کے اعضاء چرائے ہیں

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے حال ہی

ہم امریکی صنعتوں کے غلام نہیں بن سکتے: پیڈرو سانچز

?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:ہسپانیہ کے وزیراعظم پیڈرو سانچز نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے

ٹرمپ کی ایران کے لیے کیا پالیسی ہوگی؟

?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں:دونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی

امریکہ کو ایران کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا؛عرب اور مغربی ماہرین 

?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے غیرمستقیم مذاکرات کو قبول کرنا اور

امریکی، قطری اسرائیلی اجلاس اور فلسطینی وفد پر حملے کے پسِ پردہ حقائق

?️ 13 دسمبر 2025 امریکی، قطری اسرائیلی اجلاس اور فلسطینی وفد پر حملے کے پسِ

گوگل ڈیٹا چوری کرنے کے مقدمے میں پیسے دینے پر رضامند

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ انجن کی سب سے معروف ویب سائٹ گوگل

ماحرہ خان نے بتایا درحقیقت کیسا ہونا چاہیے پیار

?️ 22 فروری 2021کرچی {سچ خبریں} پاکستان کی سوپر اسٹار جاندار اداکاری اور خوبصورت آواز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے