پاکستان آج عالمی سطح پر اُبھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہوگیا۔ احسن اقبال

کیا احسن اقبال وزارت چھوڑنے والے ہیں؟ وجوہات

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان آج عالمی سطح پر اُبھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہوگیا۔

وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں ترقی کے ہرمنصوبے پر مسلم لیگ ن کی تختی لگی ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں بھارت کو دیا گیا کرارا جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو معرکہ حق میں عظیم کامیابی ملی، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں مسلح افواج نے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان آج عالمی سطح پر اُبھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہوگیا ہے، مسلم لیگ ن ملک بنانے اور سنوارنے والی پارٹی ہے، ہماری حکومت نے ملک سے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی،بانی پی ٹی آئی نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا تھا،پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پنجاب میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کے راستے پر گامزن ہے، عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے، پی ٹی آئی نے نئی نسل کو نعروں کے ذریعے گمراہ کیا۔

مشہور خبریں۔

کراچی: رمضان سے قبل منافع خوروں کیخلاف کارروائی، 137 گراں فروشوں پر 8 لاکھ روپے جرمانہ

?️ 10 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) رمضان کے آغاز سے قبل کراچی کی انتظامیہ نے

وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون میں سیاسی کشیدگی

?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ ان دنوں اپنی سلامتی اور فوجی ڈھانچے کے اندرونی

 ترکی میں امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد مظاہرے، 1100 سے زائد افراد گرفتار  

?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے انکشاف کیا ہے

شہباز شریف کی پیوٹن سےملاقات، روسی صدر نے دورہ ماسکو کی دعوت دی

?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چائنہ کے شہر

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے انتقال پر آرمی چیف کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 8 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ بھارتی چیف آف

پاک روس دوستی کے فروغ میں صدر پیوٹن کے کردار کا معترف ہوں۔ آصف زرداری

?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ وزیراعظم کو فارغ کر دے گی، فواد چوہدری

?️ 2 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے