?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے پاکستانی مصنوعات کی اسرائیلی مارکیٹس میں فروخت کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں ہیں، پاکستان نے اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، پاکستانی مصنوعات کی اسرائیل میں فروخت پرمزید تبصرے کیلئے وزارت تجارت سے رابطہ کیا جائے۔
اسی حوالے سے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل سے تجارتی تعلقات قائم نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی کوشش ہو رہی ہے، پاکستان کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات نہیں ہیں، صرف سیاسی مقاصد کے لیے متفقہ موقف کو متنازع نہ بنایا جائے۔
انہوں نے کہا پاکستانی یہودی کو عمران خان کے دور حکومت میں اسرائیل جانے کی اجازت ملی، پاکستانی یہودی نے ایک عرب ملک سے پاکستانی اشیاءاسرائیل بھیجیں، اس متعلق وزارت تجارت یا خارجہ سے این او سی سامنے نہیں آیا نہ ہی ایسی اطلاع ہے کہ اس کی سرکاری طور پر اجازت دی گئی۔
معاون خصوصی نے کہا یہ عمل ہم پاکستانیوں کے لئے قابل تشویش تھا، دکھ کی بات ہے پاکستانیوں کے متفقہ معاملے پر کچھ دوستوں نے سیاست شروع کردی اور حکومت، مولانا فضل الرحمن ان کی جماعت اور دیگر حکومت کی تائید کرنے والی جماعتوں کو مطعون کرنا شروع کر دیا، میں نہیں سمجھتا اس عمل میں حکومت، اتحادی جماعتوں یا مولانا فضل الرحمن کا عمل دخل ہے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تجارت کا آغاز ہوگیا ہے، ابتدائی طور پر اسے غیر سرکاری سطح پر رکھا گیا ہے اور پھر بتدریج اسے سرکاری تحفظ بھی حاصل ہوجائے گا، اسی حوالے سے پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت کی اسرائیل پر مہربانیاں، پاکستان کا پہلا تجارتی جہاز اسرائیل کی بندر گاہ پر اتر گیا، پی ڈی ایم کو بہت بہت مبارک ہو، مطالعہ پاکستان میں تو اسرائیل ہمیشہ سے ہمارا دشمن رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
حماس کے رہنماؤں کے قتل کی صورت میں تل ابیب کو خطرناک دھمکی
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: لبنان کے اخبار الاخبار نے آج پیر کو اس خطرناک
مئی
سابق حکمرانوں کی توجہ صرف ذاتی مفادات پرتھی: عثمان بزدار
?️ 23 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں
اگست
کیریئر میں کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا، جس پر شرمندگی ہو، ماہرہ خان
?️ 19 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ
اپریل
مصر کی غزہ کے انتظام کے لیے کمیٹی کی تجویز؛حماس کے سینئر رکن کا انکشاف
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:حماس کے ایک سینئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ مصر
نومبر
نواز شریف کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 18 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے لاہور میں
نومبر
صیہونی آبادکاروں پر فلسطینی مجاہدین کا خوف طاری
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے نابلس شہر میں صیہونی آبادکاروں پر مزاحمتی فورسز
جولائی
صیہونیوں کے سعودی عرب دوروں کی تعداد میں اضافہ
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:ایک صہیونی سیاح اپنی گاڑی کے ساتھ متحدہ عرب امارات سے
اگست
حکومت نے اپوزیشن رہنماؤں کی ملکیت میں 22 ‘غیر قانونی’ املاک واپس لے لئے ہیں:مشیر احتساب
?️ 29 جنوری 2021حکومت نے اپوزیشن رہنماؤں کی ملکیت میں 22 ‘غیر قانونی’ املاک واپس
جنوری