?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطللاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت افغانستان میں امن کی خواہاں ہے، افغانستان میں امن کیلئے کے لئے کوشش کر رہے ہیں، پاکستان کی پالیسی واضح ہے، اگرچہ پاکستان کو افغانستان میں سپر پاورزکی کارروائیوں کے نتائج بھگتنا پڑے۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان یوتھ فورم کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، وفاقی وزیر اطللاعات فواد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک اورافغان نوجوانوں کوایک فورم پر لانا خوش آئندہے، پاکستانی قیادت افغانستان میں امن کے قیام کی خواہاں ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں اقتصادی وتجارتی روابط کا فروغ چاہتا ہے اورافغانستان میں امن کیلئے مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا، افغانستان میں امن چاہتے ہیں ، پاکستان کی پالیسی واضح ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان میں کسی ایک گروپ کی حمایت یا اسے مضبوط نہیں کررہے، افغانستان کے تمام گروپس ملکر متفقہ حکومت تشکیل دے سکیں، اسوقت کوئی گروپ ایسا نہیں جو پورے افغانستان پر حکومت کر سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک گروپ کابل پر قبضہ ،دوسرا رکاوٹ ڈالتا ہے ایسے میں امن ممکن نہیں، افغانستان میں امن کیلئے کے لئے کوشش کر رہے ہیں، سپر پاورز اپنی کارروائی کر کے چلی جاتی ہیں نتائج ہمیں بھگتنا پڑتے ہیں، پاکستان اور افغانستان نے سپر پاورزکی کارروائیوں کے نتائج بھگتے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ازبکستان کیساتھ ریلوے ٹریک کے معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں، افغانستان کے راستے وسطی ایشیائی ریاستوں تک تجارت کا فروغ چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے صحافیوں کے کابل کے دورے کابھی انتظام کررہےہیں ، پاک افغان میڈیا انکلیوکیلئےپاک افغان یوتھ فورم کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
مشہور خبریں۔
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے: سپریم کورٹ اکثریتی بینچ کی وضاحت
?️ 14 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینج نے مخصوص
ستمبر
ڈالر کی اڑان جاری
?️ 20 جون 2022لاہور(سچ خبریں) امریکی ڈالر نے روپیہ کے کس بل نکال دیئے، اوپن
جون
حزب اللہ: حکومت کا فیصلہ اسرائیل کے حق میں / مزاحمتی ہتھیار لبنان کی طاقت کا حصہ ہیں
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے اعلان کیا کہ حکومت
اگست
برازیل کا بھی اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں شامل ہونے کا اعلان
?️ 24 جولائی 2025 سچ خبریں:برازیل نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دیوانِ بین
جولائی
پہلی شادی کو چلانے کی تمام کوششیں ناکام ہونے پر خلع لی، دانیا انور
?️ 17 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ دانیا انور نے انکشاف کیا ہے
اپریل
غزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی ایک نسل کشی ہے: اقوام متحدہ
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:بالاکرشنن راجگوپال نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ غزہ
جنوری
نواز شریف پیسے واپس کر کےجہاں مرضی چلے جائیں: فواد چوہدری
?️ 20 جون 2021سکردو (سچ خبریں ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ
جون
نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا
?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب آرڈیننس (این اے او) کو غیر
اکتوبر