پانی جنگ کا ہتھیار نہیں،بھارت ریاستی دہشت گردی بند اور بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے. پاکستان

🗓️

نیویارک: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندو ب صائمہ سلیم نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ ریاستی دہشتگردی بند کرے اور بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے،پانی زندگی ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں صائمہ سلیم نے یہ بات سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے کے دوران بھارتی کے بیان پر ردعمل میں کہی.

صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر گمراہ کن معلومات، انحراف اور انکار کا سہارا لیا ہے بھارت کی جانب سے گول مول باتیں حقائق کو نہیں چھپا سکتیں صائمہ سلیم نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہریوں کو بےدریغ قتل اور زخمی کرتا ہے، پاکستان پر بلا اشتعال حملے کرکے شہریوں کو نشانہ بناتا ہے. کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل کو یاد دلایا کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی سرپرستی کرتا ہے.

صائمہ سلیم نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر پہلگام واقعے کی مذمت کی اگر بھارت کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں تھا تو اسے چاہیے تھا کہ وہ اس واقعے کی غیر جانبدار، معتبر اور آزادانہ تحقیقات پر رضامند ہوتا پہلگام واقعہ کے بعد مودی سرکار کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طورپر معطل کیے جانے کو ہدف بناتے ہوئے صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت نے دریاﺅں کے بہا ﺅکو روکنے کی کوشش کی ہے جو پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لیے زندگی کی علامت ہیں پانی زندگی ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں.

صائمہ سلیم نے اراکین کو یاد دلایا کہ 6 سے 10 مئی کے دوران ہندوستان نے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت کا ارتکاب کیا اور بلااشتعال حملے کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ان حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں، جبکہ 121 افراد زخمی ہوئے جن میں 10 خواتین اور 27 بچے شامل ہیں. پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ بہیمانہ وارداتوں کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت مسلسل دہشت گرد گروہوں کو مالی اور عملی مدد فراہم کرتا ہے جن میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ شامل ہیں، جن کا مقصد پاکستان میں معصوم شہریوں کا قتل ہے 21 مئی کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک اسکول بس پر بزدلانہ حملے میں معصوم بچوں کی جانیں لی گئیں اور درجنوں زخمی ہوئے.

سلامتی کونسل مباحثے میں صائمہ سلیم نے کہا کہ اگر ہندوستان واقعی امن، سلامتی اور اچھے ہمسائیگی کے اصولوں پر کاربند ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ ریاستی دہشت گردی بند کرے، کشمیری عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ ختم کرے، بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور دوطرفہ معاہدات کی پاسداری کرے اور جموں و کشمیر کے تنازعے کے پرامن حل کے لیے بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے، جیسا کہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہے.

مشہور خبریں۔

مسجد اقصی کے بارے میں ضروری معلومات

🗓️ 31 مئی 2022سچ خبریںالجزیرہ کی ویب سائٹ نے ایک مضمون شائع کیا جس میں

اسٹاک مارکیٹ 86 ہزار 444 پوائنٹس کی بلند سطح پر

🗓️ 16 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100

وزیر خارجہ کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر زور

🗓️ 26 اگست 2021اشک آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکمانستان پہنچے جہاں انہوں

مقبوضہ کشمیر میں محلہ سرینگر کے شہداء کا 31واں یوم شہادت، شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا

🗓️ 9 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں)   مقبوضہ کشمیر میں محلہ سرینگر کے شہداء کا 31واں یوم

بشام میں چینی شہریوں پر حملہ، حکومت کا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

🗓️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے

پورے پاکستان نے آیت اللہ خامنہ ای کے خبطوں کو لائو دیکھا

🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: پاکستانی نیوز چینلز نے اپنے معمول کے پروگراموں کو روک

سوڈان میں اقوام متحدہ کی انسانی امداد کی لوٹ مار

🗓️ 3 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ سے منسلک ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایک بیان میں

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا رد عمل

🗓️ 30 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی  کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے