پام آئل کی درآمدی لاگت میں کمی کے باوجود برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل مہنگا

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پام آئل کی درآمدی لاگت میں کمی کے رجحان کے باوجود برانڈڈ گھی اور کوکنگ پروڈکٹ مینوفیکچررز نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ایک ریٹیلر نے بتایا کہ برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت 80 روپے فی کلو اضافے سے 570 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، کچھ بڑے برانڈز کی قیمتوں میں یہ اضافہ 100 روپے فی کلو گرام تک ہے۔

چیئرمین پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) شیخ عمر ریحان نے قیمتوں میں فرق کی وجہ بتاتے ہوئے بتایا کہ پام آئل کی قیمتیں جو عالمی مارکیٹ میں بڑھ کر ایک ہزار 285 ڈالر فی ٹن ہوگئی تھیں، وہ بعد میں ایک 185 ڈالر تک آگئیں، جس سے اوپن مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت 19 ہزار روپے سے کم ہو کر 16 ہزار 500 روپے فی من رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں گھی اور کوکنگ آئل کی جو قیمتیں 80 روپے بڑھی تھیں، ان میں 40 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ برانڈڈ آئٹمز (بالخصوص ٹی وی ایڈورٹائزنگ برانڈز) جن کا مارکیٹ شیئر 5 فیصد ہے، عام طور پر اپنی پرنٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور مارکیٹنگ نیٹ ورکس کی وجہ سے قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو ایڈجسٹ کرنے میں وقت لیتے ہیں، برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی آہستہ آہستہ کم ہوں گی۔

پاکستان 90 فیصد پام آئل انڈونیشیا سے درآمد کرتا ہے جبکہ 10 فیصد ملائیشیا سے درآمد کرتا ہے، گھی اور کوکنگ آئل کی سالانہ کھپت 50 لاکھ ٹن سالانہ ہے، جس کے لیے 35 لاکھ ٹن پام آئل درآمد کیا جاتا ہے۔

مالی سال 2024 کے 5 ماہ کے دوران پاکستان نے ایک ارب 26 کروڑ ڈالر مالیت کا 13 لاکھ 19 ہزار ٹن پام آئل درآمد کیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر مالیت کا 12 لاکھ 48 ہزار ٹن درآمد کیا تھا، فی ٹن اوسط قیمت (اے ٹی پی) مذکورہ مدت میں 941 ڈالر سے بڑھ کر 954 ڈالر ہوگئی۔

شیخ عمر ریحان نے کہا کہ پی وی ایم اے ارکان کے ایک وفد نے جمعرات کو ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہارڈیناٹا بن احمد سے ملاقات کی اور درخواست کی کہ وہ ملائیشیا کی حکومت سے پاکستان کے لیے پام آئل پر ایکسپورٹ ڈیوٹی کم کروائیں۔

شیخ عمر ریحان نے کہا کہ کم ڈیوٹی سے پام آئل کی درآمدات میں اضافہ اور فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) کے تحت دونوں ممالک کے درمیان کاروباری ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوںے کہا کہ پاکستان ایف ٹی اے کے تحت 15 فیصد ڈیوٹی رعایت دیتا ہے، لیکن ملائیشیا نے پاکستان کی برآمدات پر اسی طرح کی چھوٹ تاحال نہیں دی، انہوں نے ملائیشیا کی حکومت پر زور دیا کہ وہ تجارت اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے اسی طرح کی رعایت فراہم کرے۔

ملائیشین قونصل جنرل ہرمن ہارڈیناٹا نے شرکا کو یقین دلایا کہ ملائیشیا پام آئل کی درآمدات کے لیے سہولتوں کو بہتر بنانے اور تجارت میں اضافے کے لیے پی وی ایم اے کی تجاویز کا جائزہ لے گا۔

انہوں نے اندرون سندھ میں پام آئل کی شجرکاری کے منصوبوں پر پی وی ایم اے کے ساتھ تعاون کرنے پر آمادگی کا بھی اظہار کیا جس کا مقصد پاکستان میں پام آئل کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔

مشہور خبریں۔

آئی پی پیز نے بجلی سستی کرنے کیلئے منافع کی انکوائری بند کرنے کی شرط رکھ دی

🗓️ 25 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں کام کرنے والی 7 آئی پی

ہمارے تیل کی آمدنی کا ہمارے ہی خلاف استعمال:یمنی عہدہ دار

🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد

پاک – چین کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل، ہوگا جشن

🗓️ 2 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں} چین اور پاکستان کے بیچ سفارتی تعلقات کے قیام

غزہ جنگ کے بارے میں امریکہ کا اہم اعتراف

🗓️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا کہ غزہ میں عارضی

بائیڈن انتظامیہ نااہل ہے: ٹرمپ

🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ہفتے کے روز ایریزونا میں اپنی پہلی

رانا ثناءاللہ نے عمران خان کو بڑی پیشکش کر دی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو معافی سے مشروط کردیا

🗓️ 22 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ

غزہ اسپتال پر لگنے والا بم کہاں کا تھا؟

🗓️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ کے المعمدانی ہسپتال

پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے بعدبلدیاتی حکومتوں کو بحال کردیا

🗓️ 20 اکتوبر 2021پنجاب (سچ خبریں) پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت نے سپریم کورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے