?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نوازشریف عدلیہ اور فوج سے شدید ناراض ہیں کہ ان کی مدد کیوں نہیں کی، نوازشریف اورسہولتکار اداروں پر دباؤ ڈالنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں، چاہے ملک کا جتنا بھی نقصان ہو، مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں اپوزیشن کو شکست کی پریشانی واضح نظرآتی ہے۔
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف کو وہ عدلیہ چاہیے جو فون پر ہدایات لے کر فیصلے کرتے تھے۔ ان کو آج کی عدلیہ اور فوج سے ناراضگی یہ ہے کے وہ آئین سے بالاتر ہو کر ان کی مدد کیوں نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لئے وہ اور ان کے سہولت کار، ہر حربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں، چاہے ملک کا جتنا بھی نقصان ہو۔
اسد عمر نے کہا کہ جب سے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو شکست ہوئی ہے، نواز لیگ اور ان کے سہولت کاروں کی پریشانی واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی لیڈرشپ اور اعلیٰ عدلیہ پر ان کے پردے کے سامنے، اور پس پردہ، حملوں میں شدت اور پریشانی دونوں نظر آ رہے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست دائر کردی گئی،سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر صلاح الدین احمد اور ممبر جوڈیشل کمیشن سید حیدرامام رضوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں سیکرٹریز چاروں محکمہ داخلہ سمیت سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مئوقف اختیار کیا کہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ سابق چیف جسٹس سے منسوب آڈیو ٹیپ سے تاثر ملتا ہے کہ عدلیہ بیرونی قوتوں کے دباؤ میں ہے، عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کیلئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر لگے الزامات سے متعلق آڈیو ٹیپ کے جعلی یا اصلی ہونے کا تعین کرنا بہت ضروری ہے اگر تعین نہ کیا گیا تو اس تاثر جائے گا کہ شاید عدلیہ بیرونی قوتوں کے دباؤ میں فیصلے کرتی ہے، آئین کے ناطے آزاد اور غیرجانبدار عدلیہ پرعوام کا اعتماد بحال کرنا بہت ضروری ہے۔
عدالت سے استدعا ہے کہ سابق چیف جسٹس اور عدلیہ پر لگے الزامات کی تحقیقات کیلئے خودمختار کمیشن بنایا جائے، کمیشن کو مبینہ آڈیو ٹیپ کی چھان بین سمیت عدلیہ پر لگے الزامات کی چھان بین کا بھی حکم دیا جائے۔اس سے قبل 24 نومبر کو پاکستان بار کونسل نے بھی جج رانا شمیم اور مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹروتھ کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا کہ ٹروتھ کمیشن سابق چیف جسٹس کی سربراہی میں بنایا جائے، کمیشن الزامات کی تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایات
?️ 30 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیاحت کے
جون
پیرس میں جنگ کے مناظر؛ فرانسیسی پولیس کی مظاہرین کے ساتھ پرتشدد جھڑپیں
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی سوشل نیٹ ورکس کے میڈیا کے مطابق ایمینوئل میکرون کی
مارچ
اوگرا نے پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا
?️ 23 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چئیرمین اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے
فروری
شمالی کوریا ایک طرح کی ایٹمی طاقت ہے:ٹرمپ
?️ 25 اکتوبر 2025 شمالی کوریا ایک طرح کی ایٹمی طاقت ہے:ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اکتوبر
میانمار میں خواتین پر تشدد، اقوام متحدہ نے شدید تشویش کا اظہار کردیا
?️ 15 مارچ 2021جنیوا (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج کی جانب سے آئے دن
مارچ
طالبان نے کمال خان ڈیم سے پانی ایران کی طرف چھوڑا
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: افغان میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ طالبان
اگست
اسرائیل سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند رہے:چین
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں چین کے سفیر اور مستقل نمائندے ژانگ جون
دسمبر
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کا تاریخی قانون منظور
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: آسٹریلوی قانون سازوں نے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسی
نومبر