?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کریں گے،عوام پاک افواج کے ساتھ ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر اقدامات کریں گے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، پاکستان ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی دہشتگرد گروپ سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان رجیم کو دہشتگردی کے تمام ثبوت فراہم کیے، افغان حکومت اپنی سرزمین سے دہشتگردی کو روکنے میں ناکام ہے۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان میں پشتون قوم پرستی کو بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان میں سرگرم دہشتگرد گروہ افغان شہریوں پر مشتمل ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوئم 2روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے، اردن کے شاہ ، وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، ان کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، اردن کے شاہ صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ میں بائیڈن کی کارکردگی سے امریکی ناراض
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے تازہ ترین
مئی
یوم مزدور پر جرمن یونینوں کا زور ہڑتالوں کے تسلسل پر
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:جرمن یونینوں نے آجروں کے ساتھ سخت مذاکرات جاری رکھنے کا
مئی
اسلام آباد میں سویڈن کا سفارت خانہ غیرمعینہ مدت کیلئے بند
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سویڈن نے سیکیورٹی صورت حال کو وجہ قرار دیتے
اپریل
یورپ معاشی خودکشی کی راہ پر گامزن
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی توانائی کی سلامتی کونسل کے سینئر مشیر اس بات پر
اکتوبر
آنر کے آنے والے فون میں تصاویر کو اے آئی ویڈیو میں تبدیل کرنے کا فیچر دیے جانے کا امکان
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ’آنر‘ نے عندیہ دیا
مئی
میئر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 12 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا
دسمبر
پاکستان میں دہشت گردانہ حملے
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ
ستمبر
جولانی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں درجنوں افراد کا قتل عام
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:ذرائع نے شام کے شہر حمص میں دہشت گرد تنظیم ہیئت
جنوری