ٹی وی چینلز لائسنس معطلی، پیمرا کا اختیار کالعدم قرار دینے کا فیصلہ برقرار

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا ٹی وی چینلز کا لائسنس منسوخ یا ختم کرنے کا اختیار کالعدم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پیمرا کی اپیل مسترد کردی ہے۔

جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ٹی وی چینلز کا لائسنس منسوخ یا ختم کرنے کے اختیار سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پیمرا کی اپیل پر سماعت کی۔

دوران سماعت پیمرا کے وکیل احمد پرویز نے کہا کہ پیمرا کے اختیارات کو علیحدہ سے پڑھنا ہوگا، اتھارٹی کے بنیادی اختیارات ان کو نہیں دیے جاسکتے، اختیار دینے کے حوالے سے قواعد نہیں ہیں، چیئرمین پیمرا کے فیصلے بھی اتھارٹی میں ہی جاتے ہیں۔

جسٹس منیب اختر نے کہا اختیار تو دیا سکتا ہے لیکن کس قائدے قانون کے تحت؟ کیا اتھارٹی کسی تیسرے گریڈ کے ملازم کو نوکری پر رکھنے یا نکالنے کا اختیار دے سکتی ہے؟

پاکستان براڈکاسٹر ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ چیئرمین پیمرا نے ایک ماہ میں 4 بار چینلز کو بند کیا، 10 روز کے لیے چینل کو بند کر دیا جائے تو چینل ہی ختم ہو جاتا ہے۔

جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیے کہ قواعد بنانا لازم ہے، اب قواعد کس کو اختیارات دیتے ہیں وہ الگ بات ہے، 20 برس سے ابھی تک پیمرا نے قواعد نہیں بنائے، ہائی کورٹ کا فیصلہ آئے ایک برس ہوگیا، اب بھی قواعد نہیں بنے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پیمرا کی اپیل خارج کر دی۔

خیال رہے کہ اپریل 2020 میں چیئرمین پیمرا کے چینل بند یا معطل کرنے کے اختیار کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ، جس پر عدالت نے پیمرا کو چینل معطل کرنے سے پہلے باقاعدہ قواعد بنانے کا حکم دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کو اسلحہ برآمد کرنے پر ڈنمارک کے خلاف شکایت

?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل ڈنمارک، آکسفیم ڈنمارک، ایکشن ایڈ ڈنمارک اور فلسطینی انسانی

ہماری مسلح افواج کسی بھی خطرے کا جواب دین گے: ترک وزیر دفاع

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:   جب کہ یونان نے اعلان کیا کہ ملک کے S-300

اسٹیل ملز ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے 2 ارب 87 کروڑ جاری کرنے کا فیصلہ

?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹیل ملز سے نکالے گئے ملازمین کے

فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل کے خلاف بیان

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے جرائم

پرتگال میں ہزاروں اساتذہ کا مظاہرہ

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:پرتگال کے دارالحکومت میں دسیوں ہزار اساتذہ کم تنخواہوں کے خلاف

موڈرنا ویکسین کی بڑی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی

?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب،خلیج، یورپ،امریکامیں منظورشدہ امریکی ساختہ کورونا ویکسین

مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا کی انتہا

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:مغربی ممالک خاص طور پر اپنے آپ کو تہذیب اور رواداری

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں ایک اور گھناؤنا قدم؟

?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے