?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے ٹیکس کے ملکی نظام کو جدید بنانے کے لیے ادائیگیوں کا نیا سسٹم ’ای پیمنٹ 2.0‘ متعارف کرا دیا ہے جو ایف بی آر کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو بہتر بناتے ہوئے محصولات میں جدید ڈیجیٹل حل کے ذریعے اضافہ کیا جا سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ادائیگیوں کا یہ نیا سسٹم آئرس 2.0 پورٹل میں دستیاب ہے، یہ جدید پلیٹ فارم ہے جو ملک بھر کے ٹیکس دہندگان کے لیے ادائیگی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل (آئی ٹی اور ڈی ٹی) عائشہ فاروق نے اسلام آباد میں پی آر اے ایل ہیڈکوارٹرز میں ای پیمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔
یہ جدید نظام انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم اور موبائل بینکنگ کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو بینک اکاؤنٹس سے براہ راست قابل رسائی، محفوظ، موثر اور صارف دوست آن لائن ادائیگیوں کے قابل بناتا ہے، جس سے بینک جانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
ای پیمنٹ 2.0 آمدنی، سیلز، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، اور ودہولڈنگ ٹیکس سمیت ٹیکسوں کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کرتے ہوئے ریونیو مینجمنٹ میں ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے۔ پہلے، ٹیکس دہندگان آئرس 2.0 سے باہر ایک علیحدہ ای پیمنٹ سسٹم استعمال کرتے تھے، جس کے لیے انہیں پورٹلز کے درمیان سوئچ کرنے کی ضرورت ہوتی تھی۔
ای پیمنٹ 2.0 کے ذریعے ایف بی آر نے ایک متحد اور بہتر یوزر فرینڈلی انٹرفیس فراہم کیا ہے جو آئرس 2.0 میں براہ راست دستیاب ہے۔ ایک منفرد پیمنٹ سلپ آئی ڈی (پی ایس آئی ڈی) تیار کرکے یہ سسٹم دونوں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے لیے فوری اور آسان ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ادائیگی مکمل ہونے پر تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ ادائیگی کی رسید (سی پی آر) ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے جاری کی جاتی ہے اور اسے آئرس 2.0 سسٹم کے اندر مستقبل میں استعمال کے لیے باضابطہ تصدیق اور آسان رسائی فراہم کرتی ہے۔
مزید تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ یہ سسٹم محفوظ اور درست ملٹی اسٹیپ ورک فلو کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو پی ایس آئی ڈی بنانے، اے ڈی سی چینلز کے ذریعے ادائیگی مکمل کرنے اور فوری طور پر کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسید وصول کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جو آئرس کے اندر مستقبل کی تعمیل کی ضروریات کے لیے قابل رسائی ہے۔
اس میں شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانے کے لیے پی آئی ایس ڈی تلاش کرنے کی جامع خصوصیت شامل ہے، جس سے ٹیکس دہندگان آسانی سے ادائیگی کے ریکارڈز کو بازیافت اور ان کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
آٹومیشن اور انضمام کی یہ سطح غلطیوں اور تاخیر کو کم کرتی ہے، ٹیکس کی ادائیگی کے تجربے میں نمایاں طور پر بہتری لاتی ہے اور کاروبار کے لیے موافق، تعمیلی ٹیکس ماحول کے لیے ایف بی آر کے وژن کی حمایت کرتی ہے۔
ای پیمنٹ 2.0 متعارف کرانے کے ساتھ، ایف بی آر نے ٹیکس کی ادائیگی کے عمل کو آسان بنا دیا ہے اور اسے آئرس 2.0 پلیٹ فارم کے اندر متحد کر دیا ہے، تاکہ ٹیکس دہندگان کو بغیر کسی رکاوٹ کے بہتر تجربہ فراہم ہو۔
یہ مربوط نظام ایک سے زیادہ لاگ ان اور پلیٹ فارم کے درمیان سوئچ کرنے کی ضرورت کو ختم کرتا ہے، ایک سنگل، مربوط انٹرفیس پیش کرتا ہے جو بدیہی اور موثر ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان اب ایک ہموار عمل سے مستفید ہو سکتے ہیں جو ٹیکس کی ادائیگی کے تمام ضروری افعال کو ایک چھت کے نیچے لاتا ہے، جس سے تعمیل پہلے سے کہیں زیادہ قابل رسائی اور آسان ہوتی ہے۔
ایک جدید، مستحکم انٹرفیس کے ذریعے صارف کے تجربے کو ترجیح دیتے ہوئے، ایف بی آر ٹیکس دہندگان کی حمایت اور ایک زیادہ موثر، ڈیجیٹل طور پر ترقی پذیر پاکستان کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق کی اسرائیل کو وارننگ
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے ایک بار پھر
جون
شادی کا وقت آگیا، یشمیٰ گل
?️ 25 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) شادی کرنے یا نہ کرنے کی وجہ سے خبروں
دسمبر
کیا بہروز سبزواری نے پیسوں کی خاطر عمران خان پر شراب نوشی کا الزام لگایا؟
?️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ سینیئر اداکار
جون
غزہ کی صورتحال اور سید حسن نصراللہ کی تقریر
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کل
نومبر
صابن کے اشتہار میں کندھے دکھانا پسند نہیں، بڑے برانڈ کی آفر ٹھکرادی، صنم جنگ
?️ 1 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان صنم جنگ نے بتایا
اکتوبر
حزب اللہ 2 گھنٹے میں تل ابیب پر 1000 راکٹ فائر کر سکتی ہے: صہیونی میڈیا
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے گزشتہ روز خبر دی تھی کہ حزب اللہ
جنوری
صیہونی حکومت حزب اللہ کے ڈرونز کی نگرانی کیسے کر رہی ہے؟
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن نے رپورٹ دی ہے کہ اس
اکتوبر
رام اللہ کے قریب ایک صہیونی آبادکار زخمی
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:رام اللہ کے قریب فلسطینی مجاہدین کی کارروائی میں ایک صہیونی
اکتوبر