ٹرمپ سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، امریکا سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے: شہبازشریف

?️

نیوجرسی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشتگردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹو پر بات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم نے ٹیرف کےمعاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 تا 10 مئی چار روز میں پاکستانی افواج نے بہادری سے ہندوستان کو جنگ میں شکست دی، اللہ نے افواج پاکستان کو جو نصرت عطا فرمائی اس کا جتنا شکریہ اداکریں وہ کم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ میں دانشمندی سے افواج پاکستان کو لیڈ کیا، انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ ہم نے جنگ جیت لی، ان کے 7 طیارے گرا دیئے، ہر جگہ حملے کیے، ان کا دماغ چکرا گیا، اب اس سے آگے نہیں جانا اور جنگ بندی قبول کرلی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ وہ سعودی عرب گئے اور وہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، انہوں نے 40 سال میں اس طرح کا استقبال نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی حالات چند سال پہلے مشکلات کا شکار تھے، جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت بھی معاشی چیلنجز تھے، مہنگائی 32 فیصد تھی لیکن اب مہنگائی ڈیڑھ سال میں کم ہوکرسنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، جب اقتدار سنبھالا تو پالیسی ریٹ ساڑھے 22 فیصد تھا، آج 11فیصد پر ہے۔

وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کو عظیم پاکستانی سفیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے سال 24۔25 میں ساڑھے 38 ارب ڈالر ملک بھجوائے، ملک کی اس وقت معاشی صورتحال مائیکرو لیول پر مستحکم ہوچکی ہے۔

مشہور خبریں۔

صوبے ممکنہ طور پر600 ارب روپے وفاق کو فراہم نہیں کرسکیں گے

?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سرکاری اداروں (ایس او ایز) منافع اور ڈیوڈنڈ

سعودی عرب امریکہ میں ایک کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والا ہے:ٹرمپ 

?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا

یورپ کو ایک بڑے بحران کا سامنا: فرانس

?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں:     ایسے میں جب یورپی ممالک میں توانائی کی قیمتوں

زیلنسکی کے لیے ٹرمپ کا ورژن؛ ذلت، برطرفی اور اب مسخرے کی بھیک

?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کے روز اوول

طوفان الاقصی کو ایک سال ہوگیا؛ کس نے کیا پایا کس نے کیا کھویا؟

?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:طوفان الاقصی کے بعد گزشتہ ایک سال میں صہیونی ریاست کو

آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کیوں؟

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں اور خیبر پختونخوا کے قبائلی رہنماؤں

کیا ترکی کی حکمران جماعت جا رہی ہے؟

?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں

انگلینڈ کی اگلی ملکہ کا اعلان

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم نے ایک بیان میں باضابطہ طور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے