?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمیں وفاقی حکومت نےتحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، ملک میں مزید مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے۔
شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس ہمارے بچوں کا بہت بڑا دشمن ہے، سندھ بھر میں پولیو سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، بدقسمتی سے آج بھی پاکستان میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کسان مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا، زراعت پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ کہا زراعت کو مضبوط کرنا ہے، آج اگر کسانوں پر توجہ نہ دی تو کسی حکومت کا نہیں ملک کا نقصان ہوگا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کسان کو مضبوط کریں گے تو ملک کی معیشت مضبوط ہوگی، یہ بات بالکل درست ہے کہ (ن) لیگ کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا، پی ایس ڈی پی مل کر بنانے کا وعدہ ہوا تھا۔
شازیہ مرضی نے مزید کہا کہ اگر بند کمروں میں پی ایس ڈی پی بنائیں گے تو ناانصافی ہوتی ہے، ہمیں وفاقی حکومت نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، ہم نہیں چاہتے ملک کے مزید مسائل میں اضافہ کریں۔


مشہور خبریں۔
آل خلیفہ اور عرب سمجھوتہ کرنے والوں پر تنقید ایک بار پھر عروج پر
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:بحرینی پارلیمنٹ کے اراکین کا حالیہ اجلاس میں ملک کے نمائندوں
فروری
ہمارے 9 تیل کے جہاز سعودی اتحاد کے قبضے میں ہیں: یمن
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے تیل کے وزیر
ستمبر
ترکی،غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں اختلاف کا ایک اہم نکتہ
?️ 16 دسمبر 2025ترکی،غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں اختلاف کا ایک اہم نکتہ غزہ
دسمبر
برکس کثیر قطبی دنیا کے عناصر میں سے ایک
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: اٹلی کے شہر میلان میں کیتھولک یونیورسٹی آف سیکرڈ ہارٹ
ستمبر
وزیر اعظم کی پی آئی اے کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پی آئی اے
جنوری
وزیراعظم کا انسانی اسمگلرز کی جائیدادیں اور اثاثے ضبط کرنے کیلئے قانونی کارروائی کا حکم
?️ 6 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے
جنوری
فائزر ویکسین کی مزید کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) امریکی کمپنی کی تیار کردہ فائزر ویکسین کی مزید
جولائی
جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری
?️ 14 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
اگست