?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخواہ حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کے لیے مجوزہ ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) جلد از جلد منظور کیے جائیں۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وفاق ٹی او آرز کی منظوری میں مزید تاخیر سے گریز کرے تاکہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے مسئلے پر فوری اقدامات کرسکے، خیبرپختونخواہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر ایک وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا سدباب کیا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے مسئلے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے بیرونی دوروں پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا، اگر مریم نواز بھارت سے سموگ ڈپلومیسی کر سکتی ہیں تو خیبر پختونخواہ حکومت کو بھی دہشت گردی جیسے اہم مسئلے پر افغانستان سے بات چیت کا موقع ملنا چاہیے۔
بیرسٹر سیف نے خبردار کیا کہ وفاق کی اس دوہری پالیسی کی وجہ سے صوبہ خیبرپختونخواہ کی عوام میں احساس محرومی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور یہ کسی بھی طرح ملک کے مفاد میں نہیں ہے، اس لیے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق ٹی او آرز کی منظوری میں مزید تاخیر سے گریز کرے، خیبر پختونخوا حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے، اپنے عوام کے جان و مال کی حفاظت خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔
بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ وفاق خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی روک تھام کے بجائے اس اہم مسئلے پر سیاست کرنے سے گریز کرے، وفاق کو پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کے بیرونی دوروں پر کوئی اعتراض نہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھارت سے اسموگ ڈپلومیسی کر سکتی ہیں تو دہشت گردی جیسے اہم مسئلے پر خیبر پختونخوا حکومت کی افغانستان سے بات چیت میں کیا حرج ہے؟ وفاق کی اس دوغلی پالیسی سے صوبے کی احساس محرومی مزید بڑھ رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
رواں سال کے آغاز سے اب تک 42 فلسطینی شہید
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:اریحا اور نابلس میں 6 نوجوان فلسطینیوں کی شہادت کے بعد
فروری
حریت رہنماؤں کا غیر قانونی طور پر نظربند کشمیریوں کی حالتِ زار پر اظہارتشویش
?️ 21 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
اکتوبر
700 صیہونی آباد کاروں کا مسجد الاقصیٰ پر حملہ
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یہودیوں کی عید
اپریل
عالمی یوم قدس کے موقع پر یمن میں بڑے پیمانے پر جلوس نکلے
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: یمن میں مسجد اقصیٰ کی حمایت کرنے والی کمیٹی نے آج
مارچ
خطے میں ایران مخالف امریکی بڑا منصوبہ کیسے ناکام ہوا؟
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:واشنگٹن نے صیہونی حکومت اور عرب ممالک کے درمیان ایک قسم
مئی
غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک 500 طبی عملے کی شہادت
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے
مئی
سوکوتری یمن میں صیہونیوں کی جولان کی پہاڑیاں
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ سوکوتری کے
جولائی
فنڈز کی درخواست مسترد ہونے کے بعد 6 ہسپتالوں کی ’بندش‘ کا خدشہ
?️ 17 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فنانس ڈویژن کی جانب سے وفاقی وزارت صحت
نومبر