وفاقی وزیر داخلہ کی عراقی سفیر حامدعباس لفطاہ سے ملاقات

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور پاکستان میں عراق کے سفیر جناب حامد عباس لفطاء کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اورعراق کے درمیان “زائرین معاہدے” کوحتمی شکل دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی

پاک ،عراق زائرین معاہدے کی یادداشت پر رواں برس دستخط کرنے پراتفاق کیا گیا۔اس کے علاوہ زائرین کی سفری سہولت کیلئے کراچی اور بصرہ کے درمیان جلدفیری سروس شروع کرنے پربھی اتفاق ہوا ہے۔

ملاقات میں عراق جانے والے پاکستانی زائیرین کیلئے ویزا کوٹہ مختص کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔

جبکہ عراق جانے والے پاکستانی زائیرین کیلئے ویزا کوٹہ میں اضافہ اوردیگر سفری سہولیات کےحوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ کی جانب سے معزز سفیر کو اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کے ویزوں کی تعداد میں خصوصی اضافہ کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے اربعین امام حسین کیلئے 60 ہزار پاکستانی زائیرین کو ویزا جاری کرنے پر عراقی سفیراورحکومت کا شکریہ اداء کیا جبکہ عراق، ایران انٹری پوائنٹس پر پھنسے پانچ ہزار پاکستانی زائرین کوکربلا داخل ہونے کی خصوصی اجازت دینے پربھی شکریہ اداء کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان،عراق زائرین معاہدے پر بلاتاخیر دستخط کرنا چاہتے ہیں اور ہماری طرف سے معاہدہ حتمی ہے، عراقی حکومت سے زائرین معاہدے کی جلد توثیق کی درخواست ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے لاکھوں عقیدت مند ہرسال کربلامعلے، بغداد شریف اورنجف جاتے ہیں اور معاہدے سے زائرین نواسہ رسول امام حسین کیلئے بہترین ویزا اورسفری سہولیات میسرہوں گیں۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے سے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا کوٹہ مختص ہوگا، پیشہ وارانہ ٹور آپریٹرز دستیاب ہونگے۔

وزیر داخلہ نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ،بصرہ اورکراچی کے درمیان فیری سروس کا آغازبھی بلا تاخیر کرنے کاخواہشمندہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عراقی وزیر داخلہ نے میری درخواست پراربعین امام حسین کیلئے کربلا جانے والے پاکستانی زائیرین کیلئے معطل ویزوں کو بحال کیا،انکا شکرگزار ہوں اور پاکستانی زائرین کو ایران کے ذریعےعراق داخل ہونے کی اجازت پر بھی عراقی حکومت کا شکرگزار ہوں۔

عراق کے سفیر جناب حامد عباس لفطاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے تعلقات تاریخی ، برادرانہ اور انتہائی دیرینہ ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ زائرین معاہدہ پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات میں وسعت اورمضبوطی لائیگا۔ معزز سفیر عراق کا کہنا تھا کہ معاہدے سے پاکستانی زائرین کیلئے بہترین ویزا سہولیات میسر ہونگی۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی صورتحال تباہ کن ہے: جرمنی

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: جرمن وزارت خارجہ کے نائب ترجمان کرسچن واگنر نے جمعے

نیٹو اب یورپ کی تقدیر کا تعین نہیں کر سکتا: لاوروف

?️ 10 جون 2022سچ خبریں:   روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج جمعہ کہا

امریکہ یورپیوں کو بھی نہیں بخشتا:یورپی سفارت کار

?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:آسٹریا کے شہر ویانا میں روس کے نمائندے نے انکشاف کیا

غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ایک گروپ نے ایک بیان جاری

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کو رہا کر دیا گیا

?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ

امریکہ کا مطلب ہتھیار

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں فائرنگ اور قتل عام میں تیزی سے اضافے

طالبان کی افغان حکومت کو تین ماہ کی جنگ بندی کی پیش کش

?️ 15 جولائی 2021سچ خبریں:افغان سرکاری ٹیلی ویژن نے طالبان کے 7000 طالبان ممبروں کو

بھارت نے افغاستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے

?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے