?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹیکس ڈائریکٹری کا اجراء کا کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈیٹا کی بنیاد پرجنوری سے ٹیکس نوٹسز بھجوائیں گے، لوگوں کی انکم کا شناختی کارڈ سے پتہ لگائیں گے، ہراساں کیے بغیر سب سے ٹیکس وصول کریں گے، شروعات پارلیمنٹرینز سے ہونی چاہیئے۔ نہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ڈائریکٹری کا اجراء کا کردیا گیا ہے۔
ٹیکس کلچر بنانے کی شروعات پارلیمنٹرینز سے ہونی چاہئیں، سب سے پہلے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری ہونی چاہئے۔ ارکان پارلیمنٹ ٹیکس کی ادائیگی میں لوگوں کیلئے مثال بنیں۔ معاشرے کی ترقی میں ٹیکس اہم کردار ہوتا ہے۔ ٹیکس سسٹم میں شفافیت اور آسانی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، براڈننگ کے ذریعے ٹیکس نیٹ بڑھا رہے ہیں، 30 لاکھ فائلرز میں سے 20 لاکھ ٹیکس ادا کرتے ہیں، 7.2 ملین نام ایف بی آر کے پاس ہیں۔
نادرا کا ڈیٹا ملا کر 15 ملین لوگ بن جاتے ہیں، دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پرجنوری سے ٹیکس نوٹسز بھجوائیں گے۔ وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ جب تک ٹیکس ریونیو اکٹھا نہیں ہوتا ملک ترقی نہیں کرسکتا، معاشرے کی ترقی میں ٹیکس کا اہم کردار ہے۔ ٹیکس سسٹم میں شفافیت اورآسانی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کے ذریعے پتہ لگائیں گےکہ کس کی کتنی انکم ہے، کسی کو ہراساں نہیں کرینگے لیکن ٹیکس ادا کرنا ہوگا، یہاں جس کی جتنی طاقت ہے وہ ٹیکس چھپاتا ہے۔
گزشتہ روز ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف نے700 ارب لیکن ہم نے صرف 350ارب ٹیکسز بڑھائے، انہوں نے کہا کہ سال2022 میں حکومت کو چینی درآمد نہیں کرنا پڑے گی، آٹے اور چینی کی قیمتوں میں استحکام آچکا ہے، ایگری کلچر اوراسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ خیالی دشمن بنانا بند کرے: چین
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو کہا کہ واشنگٹن
جنوری
داعشی عناصر ایک بار پھر الحشد الشعبی کے آہنی پنجوں میں
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: عراق کے استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی حفاظتی کارروائیوں
مارچ
پاکستان نے بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا
?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کراچی سے آنے والے ایک بحری
نومبر
شاباک میں صہیونی افسر کے تشدد کے کارنامہ
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: عبرانی اخبار Haaretz نے عزت نفسو نامی اسرائیلی فوج کے
نومبر
نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے ٹرمپ کے خلاف احتجاج
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین نے نیویارک میں ان
اکتوبر
صیہونی حکومت حزب اللہ کے ڈرونز کی نگرانی کیسے کر رہی ہے؟
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن نے رپورٹ دی ہے کہ اس
اکتوبر
سعودی عرب کی اپنے ہی کرائے کے فوجیوں پر بمباری
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:یمنی انقلابیوں کے ہاتھوں بھاری شکست کے بعد سعودی اتحاد سے
فروری
لازمی نہیں میسیج بھیجنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہیں، نوال سعید
?️ 2 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نوال سعید نے ایک بار پھر کرکٹرز
اپریل