وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے۔ شہباز شریف

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔

وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے جرات، اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا، یہ دن اس عظیم قربانی، عزم اور وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے جس نے خطے کی تاریخ بدل دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے پُرعزم ہے۔ سیاحت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں جاری منصوبے علاقے کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ترقی کے تمام مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ قومی دھارے میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن تجدید کا پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی آزادی، اتحاد اور ترقی کے سفر کو نئی توانائی اور جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ اللّٰہ تعالیٰ گلگت بلتستان اور پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔

مشہور خبریں۔

کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی

?️ 16 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی

حماس اور اسرائیل کے درمیان دوسرے مرحلے کے مذاکرات کی تاریخ کا اعلان

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حماس اور اسرائیل کے درمیان دوسرے

سلطان عمان کے سعودی عرب دورے کے پس پردہ حقائق

?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:سلطان عمان سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز کی

موسمیاتی تبدیلی، تمام ادارے این ڈی ایم اے سے ملکر مستقبل کیلئے پلان بنائیں۔ وزیراعظم

?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں

سڈنی دہشت گرد حملہ آوروں نے فلپائن کا سفر کیوں کیا؟

?️ 17 دسمبر 2025 سڈنی دہشت گرد حملہ آوروں نے فلپائن کا سفر کیوں کیا؟

بائیڈن انتظامیہ کا تائیوان کو 1.1 بلین ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے پر غور

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:   تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت اور جزیرے پر علیحدگی پسندانہ

واٹس ایپ پر نئے فیچر کا اضافہ

?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دلچسپ فیچر متعارف کرنے

وزیر اعظم اور آرمی چیف میں مشاورت مکمل

?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے