وفاقی حکومت کا ارسا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ سندھ حکومت نے مسترد کردیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کا ارسا ایکٹ میں ترمیم کے فیصلے کو سندھ حکومت نے مسترد کردیا۔میڈیا مطابق ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ارسا ایکٹ میں ہرقسم کی تبدیلی مخالفت کی جائے گی، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نچار کھوڑو ارسا ایکٹ سے متعلق تحریک التوا سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کہ سندھ اسمبلی میں تمام پیپلز پارٹی اراکین ارسا ایکٹ میں ترمیم کی مخالفت کریں گے، وفاقی حکومت واٹر کارڈ 1991 ختم کرکے اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نثار کھوڑو کی تحریک التوا کے دوران سندھ کابینہ کے اہم وزرا خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ 14 مارچ کو وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک سابق وفاقی سیکرٹری کو انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کا چیئرمین مقرر کر دیا تھا جس پر خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ یہ یکطرفہ فیصلہ صوبوں کو وفاق کے خلاف کھڑا کر سکتا ہے۔

اس فیصلے سے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور صدر آصف علی زرداری کی جماعت پیپلزپارٹی کے درمیان دراڑ پیدا ہونے کا بھی امکان تھا کیونکہ اس کے نئے اسٹرکچر سے بظاہر ارسا کی آزاد حیثیت متاثر ہوتی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے سیکریٹری اسد رحمان گیلانی کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے 22ویں گریڈ کے ریٹائرڈ افسر ظفر محمود کو بطور چیئرمین انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

عراق پر حملہ 20 سال بعد بھی امریکہ اور برطانیہ کے گلے میں ہڈی

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ اور انگلینڈ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی افواج

صیہونی جاسوس کمپنیوں میں سعودی عرب کی بھاری سرمایہ کاری

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:سعودی باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی حکام نےصیہونیوں

افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق ڈیڈلائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، دفتر خارجہ

?️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان

اگر مسلمان متحد رہیں تو اسرائیل قتل عام کی جرات نہیں کرے گا: پزشکیان

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: بصرہ پہنچنے کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان  نے عراقی

ایران کے جوہری بم بنانے کے منظم اقدام کا کوئی ثبوت نہیں: گروسی

?️ 21 جون 2025سچ خبریں:  ڈائریکٹر جنرل آف دی انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے سی

اسرائیل کے خلاف یورپی اور امریکی تعلیمی اور تحقیقی پابندیاں کئی گنا بڑھ گئی ہیں

?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: یورپ اور امریکہ میں اسرائیلی یونیورسٹیوں اور محققین کے خلاف

پی ٹی آئی حکومت کیساتھ، 28 ویں ترمیم کیلئے 64 سے زیادہ اراکین ہونگے۔ فیصل واوڈا

?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پوری تحریک

آپریشن گش ایٹزیون پر لائبرمین کا ردعمل

?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: بیت اللحم کے جنوب میں واقع کرۂ باختری کے علاقے گوش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے