?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران چند روز سے لاپتا شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی لاپتا شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس کی سماعت کر رہے ہیں، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔
کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان اٹارنی جنرل نے تھانہ رپورٹ اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کردی۔
اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ احمد فرہاد گرفتار اور دھیرکوٹ آزاد کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں۔
کیس کی سماعت کے دوران شاعر کی وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ روسٹرم پر آ ئیں اور مؤقف اپنایا کہ ایک اور شہری لاپتا ہوا جس کی چار دن بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ کی انفارمیشن کیا ہے؟ ایمان مزاری نے کہا کہ وہ کشمیر کے حوالے سے سوشل میڈیا پوسٹس کر رہا تھا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اس معاملے کو دیکھ لیں، عدالت نے کہا کہ ابھی میں کچھ نہیں کہ رہا صرف آپ کو انفارم کر دیا ہے کہ اس کو دیکھ لیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کسی کی ایجنسیوں سے کوئی دشمنی نہیں ہے، ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ قانون کے مطابق کام کریں۔
وزیر قانون نے کہا کہ چودہ چودہ سال کے بچے بم باندھ کر پھٹ رہے ہیں، جسٹس کیانی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ادارے قانون کے تحت کام کرنے کی عادت ڈالیں گے۔
وزیر قانون نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بھی اپنا رول ادا کرنا چاہیے، جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ ہم نے کچھ سوالات اٹھائے تھے جن کے جواب آنا باقی ہیں۔
عدالت نے کہا کہ سننے میں آیا کہ پیمرا نے عدالتی کاروائی کو ٹی وی پر دکھانے پر پابندی لگائی ہے، وزیر قانون نے کہا کہ سر وہ الگ معاملہ ہے جو یہاں زیر سماعت نہیں۔
حامد میر نے کہا کہ پیمرا رولز کے مطابق صحافیوں پر ایسی کوئی پابندی عائد نہیں ہوسکتی، گر یہاں پیمرا نے ہمیں عدالتی کارروائی کو نشر کرنے سے روک دیا۔
دوران سماعت وزیر قانون نے سوشل میڈیا پر غلیظ مہم چلانے کا ذکر کیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ تارڑ صاحب سوشل میڈیا کو چھوڑیں، میں نہیں دیکھتا تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
عدالت عالیہ نے تھانہ دیھر کوٹ آزاد کشمیر سے شاعر احمد فرہاد کو بازیاب کرنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ 16 مئی کو آزاد کشمیر کے صحافی و شاعر فرہاد علی شاہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا جس کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں کیا گیا تھا۔
شاعر فرہاد علی شاہ کی زوجہ سیدہ عروج کی مدعیت میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمے میں فرہاد علی کی اہلیہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ میرے خاوند کو نامعلوم افراد نے سوہان گارڈن سے اغوا کیا اور بغیر وارنٹ ہمارے گھر میں داخل ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے ہمارے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے توڑے اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گیے۔
انہوں نے مزید بتایا تھا کہ نامعلوم افراد میرے خاوند کو اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر لے گیے، میرے خاوند بیمار ہیں اور ان کے لیے ادویات لازم ہیں لہٰذا میرے جاننے کے بارے میں ہمیں معلومات فراہم کی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا شاعر احمد فرہاد کو آج ہر صورت بازیاب کرا کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
نمرہ مہرا کی شہرت کا سبب بننے والے گانے ’ماہیاوے: ہوا ورگا‘ کا لکھاری کون ہے؟
?️ 2 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی پنجابی فوک گلوکارہ نمرہ مہرا نے انکشاف
مئی
قومی اسمبلی اجلاس میں ایاز صادق کا حکومت، اپوزیشن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کا عندیہ
?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 11 بجے تک
دسمبر
روس کی مغرب کو وارننگ
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: ایک برطانوی اخبار نے بتایا کہ روسی صدر نے حالیہ
جون
اسرائیل اور مراکش کے درمیان تعلقات کی بحالی کی صورتحال
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں:پانچ سال بعد اسرائیل اور مراکش کے درمیان تعلقات کی بحالی
دسمبر
بھارتی وزارت داخلہ نے فورسز کو نہتے کشمیریوں کو تختہ مشق بنانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، حریت کانفرنس
?️ 9 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اپنا
اپریل
کیا ٹرمپ امریکہ کو ایک اور مہنگی جنگ میں گھسیٹ رہے ہیں؟
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: ڈیموکریٹک سینیٹرز کے رہنما چک شومر نے زور دے کر کہا
نومبر
افغانستان میں ہسپتال پر راکٹ حملہ، بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات
?️ 24 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان سے یکم مئی کے بعد امریکی افواج کے انخلا
جون
ملازمہ تشدد کیس: عدالت ایسا کچھ نہیں کرے گی، جس سے کسی کا حق متاثر ہو، چیف جسٹس عامر فاروق
?️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس
ستمبر