وزیر ریلوے کا کوئٹہ سے ٹرین آپریشن کل سے بحال کرنے کا اعلان

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رواں ماہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن کل سے بحال کرنے کا اعلان کردیا، جعفر ایکسپریس کل پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی اور پرسوں کوئٹہ سے سفر شروع کرے گی۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ بولان میل پورے ہفتے چلے گی، عید اسپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی، عید کے پہلے تین دنوں کے لیے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بڑا افسوسناک واقعہ ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، دہشت گردوں نے زبان قوم اور فرقوں کی بنیاد پر حملہ کیا جبکہ دنیا بھر نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردی پاکستان کے خلاف منصوبہ سازی ہے، ہمارے لوگ دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرتے ہیں، اس لیے وہ کامیاب ہوتے ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ہم چھٹی ایٹمی طاقت ہیں، اس لیے ملک میں دہشت گردی کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی بہادر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ٹرین پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا ردعمل قابل اطمینان تھا، ضرار کمپنی کے کمانڈوز نے جانیں خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جانیں بچائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد دو روز میں ٹریک کو فعال کردیا گیا تھا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ سیکیورٹی اور حکومتی دونوں سطحوں پر فیصلہ ہوچکا کہ دہشت گرد جہاں ہوں گے ان کا پیچھا کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث بہت سے دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، آپ نے کبھی سنا کہ راولپنڈی میں کوئی بلوچ مارا گیا ہو، پوری بلوچ قوم نہیں چند لوگ ہیں جو پنچابی کے خلاف ہیں۔

مشہور خبریں۔

نگران وزیر خارجہ کا افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کے فیصلے کا دفاع

?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے غیر

ڈونلڈولو امریکی عہدیدار جس نے پاکستان کو دھمکی دی تھی اسکا الزامات کی تردید سے گریز

?️ 4 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا۔رپورٹس کے

مقبوضہ جموں وکشمیر میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں اورگرفتاریوں کا سلسلہ تیز

?️ 28 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ

امریکی اثر و رسوخ کے دائرے سے باہر اپنے پڑوسیوں کے ساتھ ایران کے تعلقات کا نیا دور

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:   ایک صہیونی اخبار نے ہفتہ کے روز اپنے ایک تجزیے

اقوام متحدہ: غزہ میں اسرائیل کی جنگ سے 21 ہزار بچے معذور ہو چکے ہیں

?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی کے مطابق غزہ پر اسرائیل

آزادکشمیر میں فوج کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی

?️ 26 جولائی 2021مظفر آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی

دنیا میں اسرائیل کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟

?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے

امریکی ٹینک زیلنسکی کی مدد نہیں کرپائیں گے: سینئر روسی اہلکار

?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:روسی ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے سربراہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے