وزیر ریلوے کا کراچی روہڑی ٹریک بنانے کا اعلان

حنیف عباسی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی سے روہڑی تک 480 کلومیٹر کا ٹریک بنے گا۔ اور منصوبے کا سنگ بنیاد جولائی 2026 میں رکھا جائے گا۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ اور نئے ٹریک آؤٹ سورسنگ پر کام کا ٹاسک ملا۔ کراچی روہڑی 480 کلومیٹر ٹریک کو ڈھائی سال میں مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روہڑی سے نوکنڈی کا 900 کلومیٹر کا ٹریک ہے۔ جو 1800ء میں بنایا گیا تھا۔ نیا ٹریک ریکوڈک کی فرم آر ڈی ایم سی کے تعاون سے بنے گا۔ 500 کلومیٹر نیا بنے گا۔ اور 400 کلومیٹر ٹریک اپ لفٹ ہوگا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ پنجاب میں 8 ریجنل روٹس بنیں گے۔ اور اس پر حکومت پنجاب نے منظوری دی ہے۔ بلوچستان میں 4 ارب روپے سے پیپلز ٹرین بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چیئرمین ریلوے کی ملاقات ہوئی۔ ان سے بھی ریلوے کے ساتھ پارٹنرشپ میں برانچ لائنز بہتر کرنے پر بات ہوئی ہے۔ دوسرے فیز میں خود وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملوں گا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ 31 دسمبر تک تمام بڑے روٹس کی ٹرین اپ گریڈ کی جائیں گی۔ ٹرینوں کے اندر سیکیورٹی کیمرہ، ہوسٹس اور نئے کچن بنائے جائیں گے۔ اسٹیشن پر وائی فائی راؤٹرز نصب کر دیئے گئے ہیں۔ اور رابطہ ایپ سے ٹکٹ بک کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1700 کلو میٹر میں فائبز بچھانے جا رہے ہیں۔ جبکہ کراچی اور لاہور کے اسٹیشن کو سیف اینڈ سیکیور کرنے جا رہے ہیں۔ ایم ٹیگ کی طرز پر ٹرینوں کو اسٹیکرز بھی لگانے جا رہے ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ 8 تاریخ کو وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات جبکہ 9 جنوری کو پیپری میں 40 ملین ڈالرز کا منصوبہ مکمل ہوگا۔ تمام ملازمین کو تحفظ دیا گیا۔ اور تمام اسپتالوں کو اپ لفٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے تمام ملازمین کا ریلوے اسپتالوں میں فری علاج کیا جائے گا۔ اور ہم 14 رننگ رومز کو مزید تیار کریں گے تاکہ عملہ اچھے انداز میں کام کرے۔

مشہور خبریں۔

تائیوان کے قومی دن میں کنیسٹ کے ارکان کی شرکت کے ساتھ چین کے خلاف اسرائیل کی کارروائیاں زیادہ عام ہو جاتی ہیں

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:  ایک کارروائی میں جسے عبرانی میڈیا نے بے مثال قرار

صیہونیوں کی ایک اور رسوائی کا انکشاف

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک صیہونی ایئرلائن کی فلائٹ اٹینڈنٹ جس کے بارے میں کہا

افغانستان میں امریکی کارنامے؛امریکی ایلچی کی زبانی

?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:افغانستان کی تعمیر نو کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی جان

گلانٹ نے نیتن یاہو کے ساتھ اختلافات کی وجوہات بیان کر دیں

?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی ریاست کے معزول وزیر جنگ یواف گلانٹ نے کہا کہ

گستاخ رسول کو بے نقاب کرنے والا صحافی گرفتار

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:بھارتی پولیس نے حکمران جماعت کے ترجمان کی طرف سے پیغمبر

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ  سہیل آفریدی نے پشاور بیوٹیفیکیشن منصوبے کا افتتاح کردیا

?️ 17 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمد سہیل آفریدی نے صوبائی دارالحکومت پشاور کی عظمت رفتہ

یمنی مسلح افواج نے امریکی بحری بیڑے کےساتھ کیا کیا؟

?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا

وزیراعظم کی پارٹی رہنماؤں کو پیپلزپارٹی کے تحفظات افہام وتفہیم سے دور کرنے کی ہدایت

?️ 8 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے