?️
کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوئس اکاؤنٹ کا کیس دوبارہ کھولنے کا عندیہ دے دیا ہے، گزشتہ حکومت نے سوئس اکاؤنٹ معاملےپر60ملین ڈالر دیئے وہ ہم سب کے پیسےتھے،مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے عمران خان مافیاز سے لڑرہا ہے، اس وقت عمران خان نےتمام مافیازکوللکارہ ہواہے اور وہ ان سے لڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ براڈ شیٹ کمیشن نے سوئس اکاؤنٹس کھولنے کی بھی سفارش کی، اب سوئس اکاؤنٹ کا کیس دوبارہ کھولا جائے گا، گزشتہ حکومت نے سوئس اکاؤنٹ معاملےپر60ملین ڈالر دیئے وہ ہم سب کے پیسےتھے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کا وقار،ناموس رسالت پر طے کیا اسمبلی میں مسودہ لائیں گے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران دو ٹوک الفاظ میں کہہ چکے کہ بھارت سے آرٹیکل370کی واپسی تک کوئی بات نہیں ہوگی۔
پریس کانفرنس میں ڈسکہ الیکشن پر شیخ رشید نے کہا کہ ہم ہار کر بھی جیتے کیوں کہ اسجد ملہی کو پہلےسے زیادہ ووٹ ملے، جمہوریت کا فیصلہ ہمیں قبول کرناہے، پی ٹی آئی ہار کر بھی جیتی ہےکیونکہ جمہوریت جیتی ہے، اسجد ملہی چھ ہزار اور ووٹ لےلیتے تو الیکشن برابر ہوجاتا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شکر کریں اللہ نے پاکستان کو عظیم فوج دی ہے، یہ عظیم فوج نہ ہوتی تو حالات یمن ، لیبیا ،عراق سے کم نہ ہوتے، وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے خاردارتاریں اورباڑ لگانےکا کریڈٹ پاک فوج کوجاتاہے، ایران کے ساتھ بارڈر کا کام 42فیصدکام ہوچکاہے، انشااللہ30جون تک افغان بارڈر مکمل ہوجائےگی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرا دل گواہی دیتاہے یہ لوگ کہیں نہیں جارہے عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، عثمان بزدار کا قلعہ مضبوط ہے عمران خان ان کیساتھ کھڑے ہیں، عمران خان کی خوش نصیبی ہے کہ نالائق اپوزیشن ملی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میری زندگی میں ڈسکہ کا الیکشن پہلا ہے جو پچاس دن میں دوبارہ ہوا، اس کی تعریف کرنی چاہیے کہ ڈسکہ میں اس بار پرامن الیکشن ہوئے۔


مشہور خبریں۔
ہنیہ کے قتل میں صیہونی حکومت کے جرم پر ترکی کا ردعمل
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: ترکی کی وزارت خارجہ نے حماس کے سیاسی دفتر کے
جولائی
اگر وہ ہمیں دھمکیاں دیں گے تو ہم بھی انہیں دھمکیاں دیں گے
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ
فروری
مغربی کنارے کے الخلیل علاقہ میں ایک صہیونی آبادکار زخمی
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ الخلیل میں ابراہیم مسجد کے
دسمبر
کیا حماس جنگ کے بعد غزہ میں اقتدار سنبھالے گا؟
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے مفادات کے
جولائی
آرامکو اپنے 50 بلین ڈالر کے حصص فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے
?️ 4 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی آرامکو دسیوں ارب ڈالر کے حصص کی فروخت کے
ستمبر
روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کی فوج کے نقصانات اور تھکن کا اعتراف
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین کو بڑے پیمانے پر فوجی امداد کے حوالے
جولائی
امریکہ میں بے گھر افراد میں سے ایک تہائی کیلیفورنیا کی سڑکوں پر
?️ 16 مئی 2023سچ خبریں:2022 تک، امریکہ کی کل بے گھر آبادی کا ایک تہائی
مئی
اسرائیلی فوج میں حماس کا انٹیلی جنس اثرورسوخ
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ کیکر نے الاقصیٰ طوفان آپریشن
فروری