🗓️
راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نواز شریف کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور اور پیپلز پارٹی کی سیاست تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی ۔ فضل الرحمان ہمارے ساتھیوں کے پاس مدد لینے کو چلے گئے، سارے گندے اکٹھے ہوکر اسلام آباد آؤ، ہم ایک ٹھوکر میں ماردیں گے۔
راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی سے خطاب میں شیخ رشید نے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت کو نشانے پر رکھا۔شیخ رشید نے دونوں جماعتوں کی قیادت پر تنقید کے دوران کراچی میں تعمیرات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گرائے جانے والے نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کا سہارا لیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور اور پیپلز پارٹی کی سیاست تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان ہمارے ساتھیوں کے پاس مدد لینے کو چلے گئے، سارے گندے اکٹھے ہوکر اسلام آباد آؤ، ہم ایک ٹھوکر میں ماردیں گے۔شیخ رشید نے دونوں جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سیاست کے خاتمے کے دن ہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پاکستان میں جوش ولولے سے منایا جارہا ہے، لال حویلی کا رشتہ سری نگر کے کال چوک سے ثابت کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پوری کوشش کررہا ہے کہ قوم کو مہنگائی سے نجات ملے۔
مشہور خبریں۔
امریکی طرز کی آزادیٔ بیان؛ فلسطین کا حامی چینی طالب علم گرفتار اور ویزا منسوخ
🗓️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ میں آزادیٔ اظہارکی حقیقت اس وقت بے نقاب ہو گئی
فروری
بچوں کے ویڈیو گیمز میں اسرائیل کی حمایت میں گرافک اشتہارات، والدین تشویش میں مبتلا
🗓️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں جس
نومبر
الازہر کی جانب سے فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے کی مذمت
🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: مصر کی جامعہ الازہر نے فلسطینی عوام کو ان کی
فروری
امریکی عہدیدار کے تل ابیب اور انقرہ کے دورے کا مرکز مصنوعی ذہانت ہے
🗓️ 3 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی معاون وزیر خارجہ برائے آرمز کنٹرول میلوری سٹیورٹ 13
ستمبر
صیہونیوں کی آرزؤ ڈراؤنے خواب میں تبدیل
🗓️ 20 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیل اور امریکہ کا خواب ہے کہ قاہرہ اور تل ابیب
فروری
روس کی ایران کو فوجی تعاون کی پیشکش
🗓️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:روسی وزیر دفاع نے زور دیا کہ ماسکو شام کی طرح
اکتوبر
یمنی محاذ کےغزہ جنگ پر اثرات
🗓️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت اور یمنی مسلح فوج نے
دسمبر
صدر مملکت پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنانے کے لئے پرعزم
🗓️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد( سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کو سیاحوں
ستمبر