?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا عالمی منڈی میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی وجہ ہے،پاکستان عالمی منڈی سے گندم، گھی اور چینی درآمد کرتا ہے، کورونا کی وجہ سے عالمی منڈی میں اشیاء کی ترسیل متاثر ہوئی، گھی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے، عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمت میں یکدم اضافہ ہوا ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ گندم کی فراہمی حکومتی نرخوں 1950پر کی جائے، صوبے فلور ملز کو روزانہ گندم کی فراہمی یقینی بنائیں۔
کمیٹی نے مناسب پرداموں پر گندم کی دستیابی کیلئے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی۔ وزیرخزانہ نے چینی کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے جلد درآمد کی ہدایت کی ہے، حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر چینی کی فروخت یقینی بنائی جائے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعت مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے تیزی سے بڑھتی مہنگائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مہنگائی کی شرح میں اضافے میں پورے جنوبی ایشیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،عمران خان کے پہلے تین سال مہنگائی مافیا اور دوستوں کو شیلٹر فراہم کرنے میں گزرے، چینی، گھی، آٹا ، دالیں خوردنی اشیا کی قیمتوں نے نئے ریکارڈ قائم کیے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹماٹر نے چار اور مرغی نے پانچ سنچریاں مکمل کی، اس کا کریڈٹ بھی منگترل خان اور سائیں بزدار کو جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
ابھیشیک بچن کی کامیابی سے سرجری ہوگئی
?️ 26 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن فلم کی
اگست
پیرس فسادات میں کم از کم 266 افراد گرفتار
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں: فرانس اور مراکش کے درمیان 2022 فیفا ورلڈ کپ کے
دسمبر
ارجنٹائن میں غزہ کی حمایت میں مارچ
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں:آرژنٹین کی دارالحکومت بیونس آئرس میں کل "آرژنٹینا فلسطین عوامی یکجہتی
جولائی
افغانستان میں امن و استحکام کے لیے ہمارا کردار سب سے اہم ہے: فواد چوہدری
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا
اگست
امریکی غاصبوں کے ہاتھوں شام کے تیل وسائل کی چوری کا سلسلہ جاری
?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قابض افواج کے
جولائی
شہید سلیمانی اور شہید المہندس کے بعد دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیاں
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:معروف عراقی مصنف اور صحافی مازن الزیدی نے شہید سلیمانی اور
جنوری
صہیونی وفد کا دورہ قاہرہ
?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کا ایک وفد قیدیوں کے تبادلے کے پہلے
فروری
ایران کے لیے اسرائیلی جاسوس کا انکشاف
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی داخلی سلامتی کے سابق سربراہ ایرک ہیرس
نومبر