?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ کی حیثیت سے اپنی پہلی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) سے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کے بین الاقوامی بانڈ لانچ کرنے اور 50 کروڑ ڈالر کی قسط وصول کرنے اور متنازع اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2021 کا جائزہ لینے کا اشارہ دے دیا۔
انہوں نے میں کہا کہ ہم اسٹیٹ بینک قانون کو کھلے ذہن کے ساتھ پارلیمنٹ میں لے کر جارہے ہیں اور اس کی بہتری کے لیے سفارشات اپنانے کے لیے تیار ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل بین الاقوامی طریقوں کے مطابق تیار کیا گیا تھا اور اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ معاملے کو سنسنی خیز بنا دیا گیا جیسے ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی ہو۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ مرکزی بینک کو ماضی میں بھی خودمختاری دی گئی تھی جو مجوزہ بل کے ذریعے مستحکم کی جارہی تھی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث کی روشنی میں بہتری کی سفارشات سامنے آنے پر اس بل پر نظرثانی کی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے متعدد سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا کہ آیا آئی ایم ایف کے اتفاق رائے سے منظور شدہ اصل اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو ایک جانب رکھ دیا گیا اور قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بغیر ایک نظر ثانی شدہ بل کو مشکوک طور پر کابینہ کے پاس لے جایا گیا۔
انہوں نے اسٹیٹ بینک قانون پر آئی ایم ایف کے ٹیکنیکل مشن سے متعلق بل کے مسودے اور اس کے ساتھ کی رپورٹ کو عام کرنے کی یقینی دہانی بھی نہیں کرائی۔
دوران نیوز کانفرنس وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کا بھی جائزہ لے سکتی ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس کی سخت شرائط کے پیش نظر پروگرام کے ڈیزائن کو بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس ہمیشہ پروگرام پر نظر ثانی کرنے کے اختیارات ہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر کی قسط پہلے ہی موصول ہوچکی ہے جس کے بعد بین الاقوامی بانڈز کے ذریعے اٹھائے جانے والے چند دن میں مزید 2 ارب 50 کروڑ ڈالر رقم ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ افراط زر ایک بہت بڑا چیلنج رہا کیونکہ کووڈ 19 کے بعد یہ عالمی مسئلہ ہے اور ان کمزوریوں کا ازالہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل یمن کی فوجی طاقت پر اثر انداز ہونے میں ناکام
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ دنوں عبرانی میڈیا نے اپنی زیادہ تر خبروں اور رپورٹوں
دسمبر
غزہ کی صورتحال ہر ایک کے لیے باعثِ شرم ہے؛ کوئی محفوظ جگہ نہیں
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتھونی گوٹیرس نے اقوام متحدہ
جولائی
یونان اردوغان کے حملوں کا ہدف
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: ہفتے کے روز ترک صدر نے ایک بار پھر یونان
ستمبر
امریکہ میں سعودی عرب کے خلاف متحدہ عرب امارات کی لابی کا انکشاف
?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی عرب کی حزب اختلاف کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات
جولائی
برطانیہ اور پاکستان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہیں
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر تجارت اور برطانیہ کے نائب وزیر تجارت
جولائی
امریکی فوجی جارحیت پر عراق کا ردعمل
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق اور شام میں اہداف کے خلاف امریکی فوجی جارحیت
فروری
مغربی کنارے میں مزاحمت کو روکنا ایک سراب سے زیادہ کچھ نہیں:جہاد اسلامی
?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے قائدین میں سے ایک احمد
دسمبر
پنجاب حکومت گری تو سب کو نقصان ہوگا
?️ 29 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب
اگست