?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور ہنگری کےوزیرخارجہ کی ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ میں تجارت اور زراعت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پربھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہنگری سےدو طرفہ تعلقات کواہمیت دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ہنگری کےوزیرخارجہ کی وزارت خارجہ میں ملاقات ہوئی، شاہ محمودنےہنگری کےوزیرخارجہ کووزارت خارجہ آمد پرخوش آمدیدکہا ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،تجارتی واقتصادی تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہنگری یورپ کےاہم ممالک میں شامل ہے، پاکستان ہنگری سےدو طرفہ تعلقات کواہمیت دیتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے ہنگری کےوزیرخارجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےآگاہ کرتے ہوئے کہا پاکستان خطےمیں امن کیلئےمصالحانہ کوششیں بروئےکارلارہاہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پرتوجہ مرکوزکیےہوئےہے، پاکستان220ملین آبادی پرمشتمل ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجودہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سرمایہ کاروں کوٹیکس چھوٹ سمیت پرکشش مراعات دےرہی ہے جبکہ بیرونی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ای ویزہ کاآغازکیا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ میں زراعت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پراتفاق کیا گیا ، ہنگری وزیر خارجہ نےافغان امن عمل کیلئےپاکستان کی مصالحانہ کوششوں کو سراہا۔
مشہور خبریں۔
اسحاق ڈار نے پھر وہی حرکت کی جو شوکت ترین نے کی تھی
?️ 7 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے
فروری
گلیشئر پگھلنے اور موسمیاتی تبدیلی سے آفات کا سامنا ہے۔ مصدق ملک
?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا
اگست
یہ سال بلدیاتی انتخاب کا ہے: شیخ رشید
?️ 29 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران
دسمبر
کابل سے یوکرائنی طیارہ اغوا ہونےکی تردید
?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان اولیگ نیکولینکو نے ان خبروں
اگست
عراق میں داعش کا ایک سرغنہ گرفتار
?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے مغربی عراقی صوبہ انبار میں شہر فلوجہ کے
اپریل
فلم سازوں سے درخواست ہے کہ اب پاکستان مخالف کردار نہ دیے جائیں، شمعون عباسی
?️ 5 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) فلم ساز، پروڈیوسر، لکھاری اور اداکار شمعون عباسی نے
جون
کھنڈرات کی تعمیر نو پر اسرائیل کے لیے 4 بلین شیکل لاگت
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ اراضی کے
دسمبر
غزہ کی جنگ جسمانی اور نفسیاتی طور پر 62 ہزار صہیونی ہلاک
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کی شدید فوجی سنسر شپ اور قابض حکومت کے
جون