?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے ہم خطے میں امن و استحکام کے لیے مفاہمتی کوششیں جاری رکھیں گے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور جرائم کے ناقابل تردید شواہد پر مبنی ڈوزیئر دنیا کو پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جبر و بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر، علاقائی کے بجائے عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سامنے آئے اور قابض افواج کی جانب سے کیے جانے والے مظالم سے کشمیریوں کو بچائے۔
افغانستان کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘افغانستان میں امن ہماری اولین ترجیح ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ اگر افغانستان میں امن ہوگا تو پورے خطے میں امن ہوگا جبکہ دنیا، افغانستان میں امن کے لیے ہماری کوششوں کی شاہد ہے’۔
انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل سمیت ہم خطے میں امن و استحکام کے لیے مفاہمتی کوششیں جاری رکھیں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا نے دنیا کی مضبوط معیشتوں کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیلنجز کا سامنا کرنے لیے پاکستان معاشی سفارت کاری، اقتصادی تعاون کے فروغ اور علاقائی تعلقات بڑھانے پر توجہ دے رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت صحیح راہ پر گامزن ہے اور معاشی اشاریے حوصلہ افزا ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘کورونا وائرس اور دہشت گردی جیسے چیلنجز پر قابو پاکر پاکستان ایک مضبوط قوم بن کر ابھرا ہے’۔وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان دنیامیں ایک خوشحال ملک بن کر ابھر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
بیرون ملک وفود بھیجنے کا معاملہ، پی ٹی آئی کے اعتراض پر اعظم تارڑ کی وضاحت آگئی
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی
مئی
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۵
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:کیونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
این 83، این اے 85 میں انتخابات ملتوی کرنے کے ریٹرننگ افسران کے نوٹیفکیشن منسوخ
?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این 83 اور
جنوری
مغربی کنارے میں شہادت طلبانہ کاروائی
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: حوارہ میں ایک فلسطینی نوجوان کی کار نے صہیونی کار
ستمبر
انگلینڈ اور فرانس کے لیے یوکرین میں جنگ کے جاری رہنے کے پانچ فائدے
?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: 24 فروری 2022 کو، روس نے یوکرین کی چالوں اور نیٹو
مارچ
زیلنسکی میلونی کی موجودگی میں فیکٹری سیٹنگز میں واپس
?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کل منگل کو کیف
فروری
فلسطین کی آزادی کے لیے مزاحمت ایک اسٹریٹجک آپشن ہے: حماس
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ہفتہ کو شیخ
مارچ
غزہ میں صرف چند گھنٹوں میں درجنوں شہید
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ دنوں کی طرح
اکتوبر