🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے ہم دنیا کو بتائیں گے کہ بھارت کس طرح دہشت گردی کی فنڈنگ کرتا ہے۔بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لئے اس طرح کے اقدامات کر رہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی پالیسی بالکل ناکام ہوچکی ہے، مقبوضہ قیادت نے نریندری مودی سے ملاقات میں 5 اگست کے اقدامات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت معاشی مشکلات سے دوچار ہے، بیروزگاری بڑھی ہے، بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ اقدامات کررہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے افغان بھائیوں کی بے پناہ خدمت کی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو لوٹیں، افغان مہاجرین کی واپسی کو پیس پراسیس کا حصہ بنانا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مہاجرین کی خدمت کرتے ہیں، دوسری جانب افغان حکومت ہم پر الزام لگاتی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ خود اور معید یوسف پہلے ہی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے اور ہماری تشویش ثبوتوں کے بعد دور ہوگئی کہ بھارت، پاکستان میں دہشت گردوں کو ہتھیاروں، مالی اعانت فراہم کرنے اور تربیت فراہم کررہا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر اختلافات کا حل نکالنے کی کوشش کر رہا ہوں، صدر مملکت
🗓️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ
نومبر
حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کر دیا گیا
🗓️ 27 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن)
فروری
نگران سیٹ کے کیلئے وزیرِ اعظم کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت
🗓️ 18 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ عام انتخابات رواں
جولائی
اُشنا شاہ کورونا وائرس کا شکارہوگئیں
🗓️ 3 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا
اگست
گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی قرار داد منظور
🗓️ 9 مارچ 2021گلگت(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور قائد حزب اختلاف
مارچ
بائیڈن کے منصوبے پر حماس اور تل ابیب کا ردعمل کیا ہے؟
🗓️ 5 جون 2024سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے غزہ کے
جون
300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
🗓️ 4 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کے کم بجلی استعمال کرنے والے
ستمبر
ہیٹی کو دی گئی امداد کی لوٹ مار
🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ 30 دنوں سے بھی
ستمبر