?️
اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی مالی تعاون سے پاکستان کیلئے توانائی اور رابطے جوڑنے کے مختلف منصوبوں پر بات چیت بھی کی گئی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ گہرے دوطرفہ اقتصادی تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔
پاکستان علاقائی روابط کے فروغ و امن کیلئے طویل المدتی تعلقات کیلئے پرعزم ہے۔ امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری و اقتصادی تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے دونوں ممالک کے نکتہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے مخلصانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء سے امن عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا میں پاکستان کے الگ ہونے کے تاثر کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ افغانستان میں پاکستان کا کوئی فیوریٹ نہیں،ستر ہزار سے زائد انسانی جانوں کی قربانی دی ہے،ہم دنیا سے لاتعلق نہیں رہ سکتے،خدانخواستہ افغانستان میں خانہ جنگی پیدا ہو گی تو پاکستان میں بڑی تعداد میں افغان مہاجرین پاکستان کا رخ کر سکتے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان امریکہ کا تعمیری پارٹنر ہے ، دونوں کے مفادات مشترکہ ہیں ،مقصد افغانستان میں امن ہے ،،افغانستان میں اکتیس اگست تک انخلا مکمل کیا جائے گا،تین ٹریلین خرچ کرنے کے باوجود افغانستان میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی ،مسئلہ مذاکرات سے حل ہوگا پاکستان انسداد دہشتگردی کیلئے گلوبل پارٹنر کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی جنگ نسل کشی تھی، ناکہ فوجی آپریشن
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: رفح کے میئر نے اتوار کو غزہ کی پٹی میں
جنوری
وزیر اعظم نے مسلم دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن قرار دیا
?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے کرپشن کو مسلم دنیا
جنوری
داعش کا مغربی عراق میں آپریشن کا منصوبہ ناکام
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں چھٹی پولیس ایمرجنسی رجمنٹ
جون
ماہرہ خان کا اکثر انٹرویوز میں جھوٹ بولنے کا انکشاف
?️ 26 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)معروف و مشہور اداکارہ ماہرہ خان کہ جنہوں نے پاکستان
ستمبر
بائیڈن نے یوکرین کو امریکی انٹیلی جنس امداد روکنے کا مطالبہ کیا
?️ 7 مئی 2022امریکی حکومت کے دو عہدیداروں کے مطابق صدر جو بائیڈن نے جمعہ
مئی
واشنگٹن پوسٹ: یورپ ایران کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا خواہاں ہے۔ امریکی حملے کے بعد مذاکرات مشکل
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایران کے ساتھ مذاکرات پر
جولائی
امریکی عہدیدار کا اعتراف: حماس غزہ میں موجود رہے گا
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے ایک امریکی اہلکار کا حوالہ
مئی
یمنی فوج کا داعش کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ
?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ شبوہ اور مأرب
جنوری