?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیادونوں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی سے متعلق بات چیت کی گئی۔برطانوی وزیرخارجہ نے برطانوی شہریوں کے انخلاء میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل ایئرپورٹ پر دہشتگردی کے واقعے کی پرزورمذمت کی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے لگائے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے۔
افغانستان میں اچانک تبدیلی کی صورتحال سب کیلئے حیران کن تھی، طالبان کے افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے کے بیانات حوصلہ افزا ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کو تنہائی کا شکار نہ ہونے دے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب سے ”ریڈ لسٹ“ کا معاملہ بھی اٹھایا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے۔
واضح رہے گزشتپ روز برطانوی حکومت نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ پاکستان نے اس حوالے سے شدید احتجاج اور کوششیں کیں۔ برطانوی حکومت نے 9 اپریل سے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا ہے۔ برطانوی حکومت نے کرونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاو کا گڑھ بننے والے بھارت سے پہلے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا تھا جس پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور اراکین برطانوی پارلیمنٹ نے بھی شدید ردعمل دیا تھا۔
بعد ازاں برطانوی حکومت نے بھارت کو ریڈ لسٹ سے نکال کر امبر لسٹ میں ڈال دیا تھا، جبکہ پاکستان کو بدستور ریڈ لسٹ میں برقرار رکھا گیا۔ برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے اپنی حکومت کے اس فیصلے کو پاکستان کیساتھ امتیازی سلوک قرار دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
’آئین کی فتح ہوئی‘، سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل
?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے
مارچ
گورنر اسٹیٹ بینک کتنی تنخواہ اور کیا مراعات لیتے ہیں؟
?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کی تنخواہ
ستمبر
سعودی فوج کے ہاتھوں 25 یمنیوں پر شدید تشدد اور 7 افراد کی شہادت
?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی وزارت صحت نے آج جمعہ کو اعلان کیا
مئی
ہندوستان کے وزیر اعظمکے ہاتھوں امارات کے سب سے بڑے ہندو مندر کا افتتاح
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے امارات کے اپنے دو روزہ
فروری
اسرائیل نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو قبولیت سے پہلے ہی سبوتاژ کر دیا
?️ 3 اکتوبر 2025اسرائیل نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو قبولیت سے پہلے ہی سبوتاژ
اکتوبر
مصر اور ترکی کے مابین کشیدگی میں کمی، حماس نے خیرمقدم کردیا
?️ 2 اپریل 2021استنبول (سچ خبریں) مصر اور ترکی کے مابین جاری کشیدگی میں کمی
اپریل
صہیونی افسر: نیتن یاہو اسرائیلیوں کا اعتماد کھو چکے ہیں
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی 8200ویں یونٹ کے ایک افسر نے صہیونی
جون
امریکی وزیر دفاع نے خطرناک جنگ کا انتباہ جاری کردیا
?️ 2 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خطرناک جنگ کا
مئی