وزیر خارجہ جی77 گروپ اجلاس کی صدارت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

?️

 اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 7 روزہ دورے پر امریکی شہر نیویارک پہنچ گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں عالمی رہنماؤں اور واشنگٹن میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 اسلام آباد سے دورے پر روانگی کے بعد ان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ کے دورے کے پروگرام میں امریکی شہر نیویارک اور واشنگٹن میں مختلف کثیرالجہتی اور دو طرفہ مصروفیات شامل ہیں۔

نیویارک میں اپنے 6 روزہ قیام کے دوران وزیر خارجہ جی77 اور چین کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی اور صدارت کریں گے، جی 77 یو این سسٹم میں ترقی پذیر ممالک کا سب سے بڑا مذاکراتی بلاک ہے۔

نیویارک میں اپنے قیام کے دوران بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کریں گے، 14 دسمبر کو وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ’عالمی امن اور سلامتی کا قیام: اصلاح شدہ کثیرالجہت نظام کے لیے نئی سمت‘ کے عنوان سے ہونے والے مباحثے میں حصہ لیں گے۔

وزیر خارجہ 19 دسمبر کو واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام، کانگریس سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں، پاکستانی نژاد امریکی تاجروں اور کمیونٹی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے، اس دوران وہ تھنک ٹینکس اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورے میں بلاول بھٹو موسمیاتی تبدیلیوں اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے تحت آنے والے تباہ کن سیلاب سے ہونے والے بڑے نقصان کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ اقوام متحدہ میں ترقی سے متعلق ہونے والی جی 77 گروپ کے وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے، یہ اجلاس پاکستان کی سربراہی میں ہونے والا آخری اجلاس ہوگا۔

پاکستان نے نے جنوری 2021 میں گروپ کی سربراہی سنبھالی تھی، 2023 میں کیوبا جی77 اور چائنا گروپ کی سربراہی کریں گے۔

مشہور خبریں۔

نیب کیسز میں جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

?️ 22 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی توشہ

خانیوال سانحہ: وزیر اعظم کی ذمہ داروں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت

?️ 13 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال سانحہ  میں مشتعل ہجوم کے

ممنوعہ فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ممنوعہ فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایف آئی اے انکوائری اسلام

اسپین کا غزہ پر اسرائیلی حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ / "غزہ فلسطینیوں کا ہے”

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ "غزہ فلسطینیوں کا

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

?️ 23 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جبری گمشدگیوں اور ماورائے

اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کے بارے میں سابق صیہونی وزیر جنگ کا تازہ ترین انکشاف

?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر جنگ یواو گالانت نے انکشاف کیا

ہتک عزت کے مقدمے میں دفاع کا حق ختم کرنے کے خلاف عمران خان کی درخواست مسترد

?️ 10 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی

پاکستان نے بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کا بیان یکطرفہ قرار دے دیا

?️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے