?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے تین روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچے کے بعد پاکستان اور عراق نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے عراقی ہم منصب ڈاکٹر فواد حسین کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں ممالک میں ’افہام و تفہیم‘ طے پائی۔
ریڈیو پاکستان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کو برقرار رکھے گا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور عراق کے درمیان سفارتی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
عراقی ہم منصب ڈاکٹر فواد حسین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی امید کا اعادہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک نے کے عشروں پرانے تعلقات ہیں اور ہمیشہ ضرورت کی گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ دریں اثنا ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان نے رپورٹ کیا کہ وزیر خارجہ پاکستانی سفارت خانے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر عراق پہنچے تھے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بغداد آمد پر عراقی نائب وزیر خارجہ محمد حسین بحر العلوم، پاکستان کے عراق میں سفیر احمد امجد علی اور سفارت خانے کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری عراق کا دورہ عراقی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
دونوں وزرائے خارجہ آج باضابطہ ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران عراقی سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیر خارجہ نئے پاکستانی سفارت خانے کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ زیارات پر بھی جائیں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورے کے دوران عراقی قیادت سے ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیر خارجہ کے دورہ عراق کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلیم کے شعبے، ثقافتی تعاون اور ویزا کی سہولت سے متعلق متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اردن کے دورے کے بعد عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کی دعوت پر آج 5 جون سے 7 جون تک عراق کا دورہ کررہے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عراق کا یہ پہلا دورہ ہے۔
ریڈیو پاکستان نے بلاول بھٹو زرداری کی آمد اور عراقی حکام کے ساتھ ان کی بات چیت کی جھلکیاں دکھانے والی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔


مشہور خبریں۔
اوکیناوا، جاپان میں امریکہ مخالف مظاہرے
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: امریکہ کی جاپان میں واپسی کی 50ویں سالگرہ کے موقع
مئی
طالبان نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے:اقوام متحدہ کی ہائی کمیشنر
?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمیشنر نے کہا ہے
ستمبر
پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں، حکومت کی یقین دہانی
?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک
نومبر
تیونس کے لوگوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو غیر قانونی قرار دیا
?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: تیونس کی بارایسوسی ایشن نے فلسطینی عوام کے خلاف تل
اپریل
مقبوضہ شمال کی طرف واپسی پر صہیونیوں کا غصہ
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے بعد بھی شمالی مقبوضہ
دسمبر
جیل میں نظر بند حریت رہنمائوں نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کر دی ہے:محمود ساغر
?️ 17 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و
نومبر
دشمنوں نے مسلمانوں کو تباہ کرنے کے لیے جھوٹا اسلام ایجاد کیا ہے:اہلسنت عالم دین
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایران کے شہر ارومیہ کے اہلسنت عالم دین اور امام جعمہ
اکتوبر
میکرون نے برطانوی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا فرمانبردار بندر
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: انگریزی اخبار ڈیلی ایکسپریس نے انکشاف کیا ہے کہ فرانس کے
جولائی