?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ خیال ہو، بعد ازاں شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پر اپوزیشن احتجاج اور تنقید ضرور کرے لیکن اپنی حدود و قیود کا بھی خیال رکھے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایوان کے اجلاس میں گرما گرمی کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔اسپیکر نے اپوزیشن رہنماؤں سے وزیراعظم کی تقریر کے دوران ماحول کو بہتر رکھنے کی درخواست کی اور مجوزہ قواعد وضوابط بھی بتائے جس دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کی موجودگی میں ہلڑ بازی ہوگی تو ہم بھی اپوزیشن لیڈر کی موجودگی میں ایساہی کریں گے لہٰذا آپ احترام کر یں ہم بھی کریں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مشورہ دیا کہ دوران اجلاس کوئی رکن اپنی نشست سے اٹھ کر احتجاج نہ کرے، ایوان میں پلے کارڈ نہ لہرائے جائیں، تمام ارکان اپنی اپنی پارٹی قیادت سے مشاورت کریں اور شور شرابے سے گریز کریں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بھی ایوان میں آنا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن کے رویے کے باعث وہ نہیں آتے، وہ کہتے ہیں کہ ایوان میں آکر کیا کروں اپوزیشن ایوان میں بات ہی نہیں کرنے دیتی۔


مشہور خبریں۔
فلسطین کی نئی مجاہد نسل کا کیا مقام ہے؟
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں صیہونی مخالف کارروائیوں میں شدت اور صیہونیوں اور
جون
چند گھنٹوں کی بندش کے بعد اسنیپ چیٹ کی سروس بحال ہوگئی
?️ 14 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان سمیت مختلف ممالک میں سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن
اکتوبر
صہیونی غزہ میں آپریشنل مرحلہ کو کیوں بدل رہے ہیں؟ صیہونی فوج کی زبانی
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی میں اس
جنوری
اقوام متحدہ نے یورپ اور امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کی: روس
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں: روسی مندوب کے نمائندے نے اقوام متحدہ کے دوہرے اقدام
مارچ
یورپ 10 ہزار دہشت گردوں کو واپس لے
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں: عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم العراجی نے بدھ
فروری
نیتن یاہو کا رفح پر حملے کا مقصد میڈیا کیا ہے ؟
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل 12 نے اعلان کیا کہ نیتن
اپریل
پاکستان ماحولیاتی چیلنج سے تنہا نہیں نمٹ سکتا، دنیا کو ہماری مدد کرنا ہوگی، وزیراعظم
?️ 27 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
اگست
فلسطین میں صیہونیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں:غزہ کے عوام
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے غزہ میں بلائے جانے
فروری