?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کیلئے 25 اگست کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار ، 25 تا 26 اگست 2025 کو سعودی عرب کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے، وہ جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیرِ خارجہ ڈھاکا میں اپنے دو روزہ دورے کے اختتام پر براہِ راست جدہ روانہ ہوں گے تاکہ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک ہو سکیں۔
وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، جس میں فلسطین کی سنگین صورتحال پر مشترکہ ردعمل پر غور کیا جائے گا، جو جاری اسرائیلی فوجی جارحیت، غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے مجوزہ منصوبوں اور فلسطینی عوام کے حقوق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایک پُرعزم حامی کے طور پر فلسطینی مسئلے کو ہمیشہ بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرتا رہا ہے۔ آئندہ غیر معمولی اجلاس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ فلسطین کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو دہراتے ہوئے اپنے اصولی مؤقف کو پیش کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسرائیل سے تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا کا مطالبہ کریں گے، غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے اور فلسطینیوں کی مزید بے دخلی کو یکسر مسترد کریں گے۔
وزیرخارجہ اسحٰق ڈار اجلاس میں ہنگامی بنیادوں پر بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیں گے، اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی کی ضرورت، اور بالخصوص ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کریں گے جو جون 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کی رکن ممالک کے اہم وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مقاومت کے پھیلنے سے خوفزدہ
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: عبرانی اخبار Haaretz نے منگل کے روز رپورٹ کیا کہ
دسمبر
واشنگٹن میں انسدادِ جرائم آپریشن ناکام رہا:امریکی جج
?️ 18 ستمبر 2025 واشنگٹن میں انسدادِ جرائم آپریشن ناکام رہا:امریکی جج امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں
ستمبر
صہیونی جرنیل حالیہ جنگوں کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی مسائل کا شکار:صیہونی اخبار
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:جنگوں میں انہوں نے مختلف محاذوں پر حصہ لینے والے اسرائیلی
اکتوبر
مودی حکومت نے کشتواڑ میں پرامن مظاہرین کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کردیے
?️ 11 نومبر 2024جموں: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
نومبر
مسلم لیگ(ن) کے رہنماوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی مکمل تفتیش ہو:قومی اسپیکر
?️ 8 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کےا سپیکر اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس
مارچ
ترکی کا آئندہ صدر کون ہوگا؟
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:اردغان کے اپوزیشن اتحاد کا وسیع محاذ مشترکہ امیدوار کی نامزدگی
دسمبر
ٹرمپ کا غزہ منصوبہ ایک تباہی ہے:برطانوی اخبار
?️ 2 اکتوبر 2025ٹرمپ کا غزہ منصوبہ ایک تباہی ہے:برطانوی اخبار برطانوی ویب سائٹ مڈل
اکتوبر
توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا
?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج نے
اکتوبر