?️
کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بلاول بھٹو کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے داغ منہ ٹیڑھا کرکے انگریزی بولنے سے دھل نہیں جائیں گے۔ ہمیں لوگوں نے منتخب کیا ہے، ہم 10 پرسنٹ اور 20 پرسنٹ سے نہیں آئے۔
قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بجٹ پر اظہار خیال کے بعد وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ان کی حکومت پر تنقید کا جواب دیا۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ہمیں آج نابالغ لیکچر ملا، جنہوں نے کبھی کاروبار نہیں کیا وہ بتائیں رہے ہیں معیشت کیسے چلانی ہے۔
انہوں نےکہا کہ سینے پر لگے کرپشن کے داغ انگریزی بولنے سے صاف نہیں ہوں گے، کرپشن کے یہ داغ منہ ٹیڑھا کرکے انگریزی بولنے سے دھل نہیں جائیں گے، ہمیں لوگوں نے منتخب کیا ہے، ہم 10 پرسنٹ اور 20 پرسنٹ سے نہیں آئے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں مہنگائی کی شرح زیادہ رہی اور پیپلز پارٹی آئی ایم ایف کے پاس سب سے زیادہ گئی ہے جب کہ 4 فیصد گروتھ پر انہیں بہت تکلیف ہورہی تھی، میں نے ڈیٹا نکالا ہے، پیپلز پارٹی دور کے پانچ سال میں ایک بھی سال ایسا نہیں تھا جس میں ایک فیصد گروتھ حاصل کرلیتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے علاقوں میں کتے کاٹنے سے کوئی بیماری نہیں پھیلی اور ہیپاٹائٹس بھی نہیں پھیلا، ہم ان سب چیزوں سے محفوظ ہیں اور ہمارے حلقے کے لوگ ہمیں بہت پیار محبت دیتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
فوجی اہلکار کے تل ابیب سے رباط کے سفر کے خلاف مغرب کا احتجاج
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: صہیونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ
جولائی
صہیونی میڈیا: سنوار نے اسرائیل کو دو ناقابل فراموش سبق سکھائے
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے صہیونی اخبار "اسرائیل ہیوم” نے اپنی ایک
مئی
صیہونی غزہ پر زمینی حملہ کرنے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: علاقائی امور کے ایک تجزیہ کار نے غزہ پر زمینی
اکتوبر
پی ٹی آئی نے از خود 7 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 28 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عہدیداروں کی اندرونی ردوبدل کے فوراً بعد پاکستان تحریک
مئی
سیاسی بے یقینی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
?️ 16 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کے باوجود سیاسی بے
فروری
شام کے شہر حمص پر صیہونی فضائی حملہ؛ 2 شہید ، 7 زخمی
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ
نومبر
سندھ ہائی کورٹ: وفاقی حکومت ایک ہفتے میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرے
?️ 31 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں
مارچ
مشعال ملک کا یاسین ملک کی مسلسل بھوک ہڑتال ، گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش
?️ 9 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں
نومبر