وزیر تعلیم نے بھی نیب کو تنقید کا نشانہ بنایا

وزیر تعلیم

اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شفقت محمودکا کہنا تھا کہ نیب کی وجہ سے دنوں میں ہونے والے کام مہینوں میں ہورہے ہیں۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت عزیز بھی کہہ چکے ہیں کہ نیب کے قانون میں ترمیم لارہے ہیں، بیوروکریسی نیب کی وجہ سے بالکل کام نہیں کررہی ہے، وہ خوفزدہ ہے۔

اس بیان پر نیب نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیوروکریسی اگر آئین کے مطابق کام کرتی ہے تو اسے نیب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب کے اس وقت1273 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں،ان ریفرنسز کی مالیت تقریباً 1300ار ب روپے ہے، ان میں سے بیوروکریسی کے خلاف مقدمات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تواتر کے ساتھ نیب کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مقصد نیب پر الزام تراشی اور بیوروکریسی کی حوصلہ شکنی کرنا مقصود ہے،بیوروکریسی کسی بھی ملک کیلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،نیب بیوروکریسی کااحترام کرتاہے، ان کی خدمات کو قدرکی نگاہ سیدیکھتا ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب جاویداقبال بیوروکریسی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، نیب دنیاکاواحدادارہ ہے جس کیساتھ چین نیانسداد بدعنوانی کیلیے ایم او یو پر دستخط کیے،بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑہے،بیوروکریسی اگرآئین کے مطابق کام کرتی ہے تو اسے نیب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت عزیز بھی کہہ چکے ہیں کہ نیب کے قانون میں ترمیم لارہے ہیں، بیوروکریسی نیب کی وجہ سے بالکل کام نہیں کررہی ہے، وہ خوفزدہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے