🗓️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےیوم دفاع کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ دفاع، پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور قابل فخر باب ہے، یومِ دفاع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہیں۔پاک فوج نے دشمن کا منہ توڑ جواب دیا۔
یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پاک افواج نے بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے قوم اور مسلح افواج یک جان ہیں۔دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے پیغام میں شہداء 6 ستمبر کی عظمت کو سلام پیش کیا۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ الحمداللّہ پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع آج بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم کا سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ 1965 کی جنگ، قومی تاریخ کا درخشاں باب، دشمن کو عبرت ناک شکست اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی۔
جنگ ستمبر کی یاد میں نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد اور تمام نیول، ائیر بیسز اور چھاونیوں میں بھی خصوصی تقریبات ہوں جن میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر دفاعی ساز و سامان کی نمائش بھی کی جائے گی۔
یوم دفاع وشہدا کا مقصد شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور اس عزم کا اظہار کرنا ہے کہ تمام خطرات میں مادر وطن کا دفاع کیا جائے گا۔ 1965ء میں آج ہی کے دن بھارتی فوجیوں نے پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے رات کے اندھیرے میں بین الاقوامی سرحد عبور کی لیکن قوم نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے دفتر کو ایک مشکوک لفافہ موصول ہوا
🗓️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کو
جنوری
برازیل کے صدر کا فلسطینی قوم کے بارے میں مؤقف
🗓️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: برازیل کے صدر نے فلسطین کے لیے اپنے ملک کی
اکتوبر
اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگی آپشن کی ناکامی کا اعتراف کیا
🗓️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس نے آج جمعرات کو اس بات پر زور دیا
دسمبر
وزیراعلیٰ سندھ کی نئے ایرانی قونصل جنرل سے معاہدے
🗓️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:لسید مراد علی شاہ نے آج صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی
جولائی
بحیرہ احمر میں ہمارے جنگی بحری جہازوں کے ساتھ کیا ہوا؟پینٹاگون کا بیان
🗓️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ یمن
نومبر
کورونا سے مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے
🗓️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا
ستمبر
سیاسی کشیدگی اور اپوزیشن کے مارچ کے درمیان پاک فوج کے نئے کمانڈر کی تقرری
🗓️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:پاکستان کے اقتدار کی ایک شاخ سمجھنے والی فوج کے نئے
نومبر
شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سیکریٹری دفاع، داخلہ کل ذاتی حیثیت میں طلب
🗓️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی
مئی