وزیر اعظم کے بیان کے بعد الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کیا ہے

الیکشن کمیشن

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں آج اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے ، جس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان اور حکومتی اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے معاملات کا جائزہ لینے کیلیے آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے  جبکہ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنرکریں گے اور اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کےبیان اور سینیٹ الیکشن میں حکومت کی طرف سے اعتراضات کا جائزہ لیاجائےگا۔

دوسری جانب  گزشتہ روز سینیٹ انتخابات میں ہونے والے اپ سیٹ کے بعد وفاقی وزرا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی ، جس کے بعد الیکشن کمیشن وفاقی وزراکے بیانات کانوٹس لے لیا تھا اور پیمرا سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نےآپ کوموقع دیا مگر کیا وجہ تھی جو 1500بیلٹ پیپرز پر بار کوڈنگ نہیں کی جاسکی ، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا موقع فراہم کیا اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا جبکہ میں نے سینیٹ الیکشن سے پہلے ہی پیسوں کی لین دین کی نشاندہی کردی تھی۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ سینیٹ انتخابات سے جمہوریت اوپر گئی یانقصان ہوا ، قوم پیغام دیتی ہےکہ کرپشن کرنے والا ہم میں سےنہیں تو الیکشن کمیشن نے پیسے تقسیم کرنے والی ویڈیوکی تحقیقات کیوں نہیں کیں؟ یوسف رضاگیلانی پیسےچلا کر سینیٹر بنے گا تو کیا ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوپائے گا؟۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹ بیچنے والےمجرموں کو بچالیا کیونکہ پوری قوم نے دیکھا کہ ایک شخص پیسے کا استعمال کر کے جیت گیا۔

خیال رہےالیکشن کمیشن کااجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے طلب کیا ہے اور اجلاس میں دیگر ممبران الیکشن کمیشن بھی شریک ہوں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان کے بیان کی وڈیو بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

آج آجلاس میں وزیراعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق الزامات اور بیانات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید کی تھی۔

مشہور خبریں۔

کیا امریکی عوام نیتن یاہو کی جنگی مشین کو اسلحہ دینے کے حق میں ہیں؟امریکی سینیٹر کی زبانی

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:مشہور امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر

سعودی عرب نے ایک یمنی شہری کو پھانسی دے

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی وزارت داخلہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ

جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، فوجی قیادت کا بھارتی اشتعال انگیزی پر اظہار تشویش

?️ 8 اکتوبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس نے

روسی میزائلوں کا پانامہ کے پرچم والے تین جہازوں کو نشانہ

?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:پانامہ کی میری ٹائم ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ روس کی جانب

مدارس کے معاملے پر ہمیں پریشان نہ کریں ورنہ بڑی آزمائش بن جائیں گے۔ فضل الرحمان

?️ 7 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے

امیر قطر کے دورہ عراق پر کیا ہوا؟

?️ 16 جون 2023سچ خبریں:قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراق کے کچھ حصوں

شام میں داعش کا حامی کون ہے؟

?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:روسی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے شام کے

شام کی تقسیم کا خواب: دمشق پر صہیونی ریاست کے حملے کیوں نہیں رُک رہے؟

?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کی حالیہ جارحانہ کارروائیاں اس بات کا عندیہ دیتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے