🗓️
(سچ خبریں)وزیر اعظم کی یورپی یونین پر شدید تنقید میلسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غلام نہیں ہیں کہ جو کہیں گے وہ ہم مان جائیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ نہ آج تک عمران خان کسی کے سامنے جھکا ہے اور جب تک میں زندہ ہوں، اپنی قوم کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دوں گا۔
ان کا کہنا تھاکہ یورپی یونین سے پوچھتا ہوں کہ جو خط آپ نے ہمیں لکھا ہے کیا وہ آپ نے بھارت کو بھی لکھا ہے؟ ماضی میں نیٹو کا ساتھ دینے سے پاکستان کو کیا ملا؟ 80 ہزار لوگوں کو جانیں گئیں، قبائلی علاقہ اجڑ گیا، ملک کو 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوا، کیا یورپی سفیروں نے ہمارا شکریہ ادا کیا جو کچھ ہم نے ان کیلئے کیا؟
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان جنگ میں جب ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا بلکہ آپ نے تو ہمیں اپنی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا، جب بھارت نے کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی تو کیا آپ نے بھارت سے رابطہ توڑا، تجارت بند کی؟ بھارت پر تنقید کی؟
جلسہ عام میں عمران خان نے یورپی سفیروں سے سوال کیا کہ کیا ہم آپ کے غلام ہیں کہ آپ جو کہیں گے وہ ہم کر لیں گے؟
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کو کوئی شرم نہیں آئی جب ڈرون حملوں میں ہمارے شہری مر رہے تھے؟ یہ دونوں ڈاکو اس لیے نہیں بول رہے تھے کیونکہ ان چوروں کو بیرون ملک اپنا پیسے کی فکر تھی، ماضی میں پیسے کی پوجا کرنے والے چپ رہے اور ہمارے بے قصور لوگ ڈرون حملوں میں مرتے رہے۔
وزیراعظم نے جلسے کے شرکا سے پوچھا کہ جب سے عمران خان وزیراعظم بناکوئی ڈرون حملہ ہوا؟ اگر کسی نے پاکستان پر ڈرون حملہ کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی ائیر فورس کو کہوں گا یہ اُس ڈرون کو گرا دے۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ ہم کسی سے دشمنی نہیں چاہتے ہم سب سے دوستی چاہتے ہیں، ہماری روس، امریکا، چین اور یورپی یونین سب سے دوستی چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ روس یوکرین کی جنگ بند ہو تاکہ لوگوں کا نقصان نہ ہو، جنگ میں کسی کا ساتھ نہیں دیں گے لیکن امن میں سب کا ساتھ دیں گے۔
مشہور خبریں۔
رمشا خان اور خوشحال خان نے بروقت معاوضہ نہ ملنے پر خاموشی توڑ دی۔
🗓️ 4 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں)مقبول اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان نے شوبز انڈسٹری
دسمبر
اسرائیل کا ایک اور جھوٹ سامنے آیا ؟
🗓️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:القسام بٹالینز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا ہے
نومبر
امریکہ کی اسرائیل کو بچانے کی نئی پالیسی
🗓️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ اسرائیل میں میزائل دفاعی نظام تھاڈ کے ساتھ 100
اکتوبر
طالبان کی غزہ پر صیہونی وحشیانہ حملوں کی مذمت
🗓️ 7 اگست 2022سچ خبریں:طالبان نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے
اگست
لانگ یا شارٹ مارچ سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑھتا: شبلی فراز
🗓️ 14 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر
مارچ
موسم سرما میں 6 ملین برطانوی شہریوں کی بجلی بند ہونے کا خدشہ
🗓️ 31 مئی 2022سچ خبریںایک برطانوی سرکاری دستاویزاتی رپورٹ کے مطابق اگر روس سے یورپ
مئی
شام میں امریکی کے غیر قانونی اقدامات
🗓️ 17 اگست 2023سچ خبریں:دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے شام میں امریکی فوج
اگست
بیروت میں ہونے والے پیجرز دھماکوں کے چار ممکنہ احتمال
🗓️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: ذرائع کے مطابق بیروت میں پیجرز کے متواتر دھماکوں کے
ستمبر