?️
لاہور: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت جلد کم ہوگی عوام مسائل حل ہونگے۔ دو ہفتوں بعد پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت مزید مضبوط ہوجائے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے عید الاضحیٰ کے پہلے روز لاہور میں ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے ملاقات کے دوران ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دو ہفتوں بعد پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت مزید مضبوط ہوجائے گی، پنجاب پہلے بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا اب بھی مسلم لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو مفت ادویات کیں کینسر کی ادویات فری ملنا شروع ہوچکی ہیں جو پی ٹی آئی کے دور میں بند کردی گئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ چند ماہ سے شدید قانونی و آئینی بحران رہا اس کے باوجود پنجاب میں ن لیگ کی حکومت نے، محنت کرکے معاملات کو سنبھالے ہیں۔ سابقہ حکومت نے ہمارے ساتھ بہت ناانصافیاں کیں غلط کیسز بنائے گئے لیکن ہم کچھ ایسا نہیں کریں گے بعد میں شرمندگی ہو۔
شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو جس برے طریقے سے برباد کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ اگر ہم بڑے ایکشن نہ لیتے اور عوام کےلئے سر جوڑ کر نہ بیٹھتے تو ملک دیوالیہ ہوسکتا تھا۔ قائد نوازشریف کی قیادت میں ان کی ہدایات پر چلتے ہوئے ملک کو سنبھالا ہے۔ پٹرول کی قیمت جلد کم ہوگی عوام مسائل حل ہونگے۔
مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن پر انتخابی حلقہ بندیوں میں آبادی کا مساوی تناسب یقینی بنانے پر زور
?️ 21 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب الیکشن کمیشن تازہ ترین
اگست
الکاظمی کردستان میں صہیونیوں کی موجودگی کا جواب دیں: عراقی رکن پارلیمنٹ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن نےاس بات پرزور دیتے ہوئے کہ کردستان
مارچ
انسانیت کو بچانے کا راستہ امت اسلامیہ کی بیداری ہے
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:آج مزاحمتی تحریک ایک اعلیٰ مقام اور فاتحانہ پوزیشن میں اپنے
جنوری
امریکی حکام کو امریکہ سے زیادہ اسرائیل کو بچانے کی فکر
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے اعلان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ
جنوری
انگلینڈ میں رائے شماری کی تازہ ترین صورتحال
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: ڈیلی ٹیلی گراف نے ایک سروے کے نتائج شائع کرتے ہوئے
جون
اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے
مئی
جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی پر حکومت کیسے ہوگی؟
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی قابضین کی فاقہ کشی کی پالیسی کے تحت تقریباً
فروری
بائیڈن نے اپنے ڈیموکریٹک سپانسرز کو بھی کھویا
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر کی اپنی پہلی انتخابی بحث میں خراب کارکردگی
جولائی