?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اپنے بیانات میں بار بار عوام کو مہنگائی کے خلاف صبر سے کام لینے کی تاکید کی ہے اور ہمیشہ اس بات کی تاکید کرتے رہے کہ مہنگائی میں کمی ہو گی بالآخر مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے گزشتہ ہفتے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی، تاہم اب وفاقی سیکرٹری خزانہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔
وفاقی سیکریٹری خزانہ کی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ حماد اظہرکی زیرصدارت منعقدہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.43 فیصد کمی آئی۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں آٹے، چینی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سیکریٹری خوراک نے بتایا کہ ملک بھرمیں گندم کے وافر ذخائرموجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ حماد اظہر نے ہدایت دی کہ اشیائے ضروریہ کے ذخائر، مارکیٹ میں فراہمی اور صارفین کے مفادات کو یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر خزانہ حماد اظہر نے اجلاس کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔
شہزاد اکبر نے بنیادی اشیائے خورونوش سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دی۔ حکومت بنیادی اشیا سے متعلق قانون سازی کر رہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اڑھائی سالہ حکومتی کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے۔ مصنوعی منہگائی کرنے والوں کیخلاف بلاامتیازکارروائی ہوگی۔
کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ چینی، آٹا اوردالوں کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو رمضان میں آٹا، چینی اور دیگراشیاء سستی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے رمضان میں بھرپور ریلیف دینے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی سستے داموں یقینی بنائی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
ابوعاقلہ کو لگنے والی گولی امریکہ کے لیے باعث ذلت
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی صحافی اور امریکی شہری شیرین ابوعاقلہ کی شہادت کے بارے
جولائی
عمران خان کے حلقہ این اے 24 چارسدہ اور حلقہ این اے 22 مردان کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
?️ 13 اگست 2022خیبرپختونخوا: (سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا سے قومی
اگست
جرمنی اور فرانس روس کی پوری آبادی کے بائیکاٹ کے خلاف
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: برلن اور پیرس کی حکومتوں نے کیف کے اعلیٰ
اگست
بین الاقوامی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ
نومبر
غزہ کی جنگ کے معاملے پر شہید ہنیہ کے قتل کے اثرات
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیوز ویب سائٹ نے ایک مضمون میں تحریک حماس
اگست
اسرائیل نے غزہ میں نفسیاتی دہشت گردی شروع کی
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے تللانگ موفوکنگ نے ایک تقریر میں
اکتوبر
دشمن ہنیہ سے ڈرتا ہے چاہے وہ زندہ ہو یا شہید: حماس
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی
اگست
ترکی اور اسرائیل کے تعلقات علاقائی سلامتی کے لیے اہم ہیں:ترک صدر
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:ترک صدر نے یہ بتاتے ہوئے کہ انقرہ اور تل ابیب
دسمبر