?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نےانتخابات شفاف بنانے کے حوالے سے اپوزیشن کو دعوت دی کہ انتخابی اصلاحات پرہمارے ساتھ بیٹھیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ماڈل کاانتخاب کرے، ان کا کہنا تھا کہ انتخابات شفاف ہوں گے تو ہی جمہوریت مضبوط ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ این 249 کے ضمنی انتخاب میں کم ٹرن آؤٹ رہا، کم ٹرن آؤٹ کےباوجودتمام جماعتیں دھاندلی کےالزامات لگا رہی ہیں، سینیٹ الیکشن اور ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بھی یہی ہوا تھا، 1970 کے سوا ہر الیکشن میں دھاندلی کا شور اور نتائج پر سوالات اٹھائے گئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013 الیکشن میں 133 حلقوں پرانتخابی عذرداری کی شکایات سامنے آئیں، ہم نے 4حلقے کھولنے کا مطالبہ کیاچاروں میں دھاندلی ثابت ہوئی، دھاندلی کےخلاف جوڈیشل کمیشن بنوانے میں سال لگا، 126 دن دھرنادیناپڑا، جوڈیشل کمیشن نے2013 کے انتخابات میں 40 خامیوں کی نشاندہی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سےٹھوس انتخابی اصلاحات نہیں کی گئیں، الیکشن ساکھ برقرار رکھنے کاواحدحل ووٹنگ مشین اورٹیکنالوجی کااستعمال ہے، اپوزیشن کودعوت ہےکہ انتخابی اصلاحات پرہمارےساتھ بیٹھیں، اپوزیشن ساتھ بیٹھ کرالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ماڈل کاانتخاب کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ نے2020 کاامریکی الیکشن متنازع بنانے کی ہر ممکن کوشش کی، ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سےکوئی انتخابی بے ضابطگی ثابت نہ ہوسکی، ایک سال سے اپوزیشن کو کہہ رہےہیں انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دے۔عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت انتخابی نظام میں اصلاحات کےلیےپرعزم ہے، ٹیکنالوجی کےاستعمال سے انتخابی نظام میں شفافیت آئےگی، انتخابات شفاف ہونگےتو ہی جمہوریت مضبوط ہوگی۔


مشہور خبریں۔
عیدالفطر کی تعطیلات کے لئے ہدایت نامہ جاری
?️ 6 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)عید الفطر کی تعطیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے
مئی
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 7 عسکریت پسند مارے گئے
?️ 13 مئی 2023بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 7
مئی
حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے:صدر مملکت
?️ 13 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ
مارچ
کرمان کی دہشت گردی کی کارروائی پر ترک تجزیہ کار کا نقطہ نظر
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:ترکی میں ان دنوں غزہ میں اسرائیل کے جرائم کا خوب
جنوری
معیشت کی بہتری ترقی کی بنیادی سیڑھی ہے: وزیرخزانہ
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ
مئی
2022 قطر ورلڈ کپ کی علامتوں کا کیا مطلب ہے؟
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: 2022 ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ ہی قطری میڈیا
دسمبر
دنیا کی دوسری جدید ترین الیکٹرانک فائر بریگیڈ متعارف کرا دی گئی
?️ 12 اپریل 2021دبئی(سچ خبریں) دبئی کے محکمۂ شہری دفاع نے مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ
اپریل
امریکہ ترکی کے انتخابات میں مداخلت کر رہا ہے:ترک وزیر داخلہ
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ نے کہا کہ واشنگٹن اس ملک میں
مئی