وزیر اعظم کا ڈی آئی خان میں سیلاب زدگان کے کیمپوں کا دورہ

🗓️

ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ کیسی آزادی ہے کہ معاشی طور پر ہم آئی ایم ایف  کے غلام ہیں اور کہتے ہیں یہ خداداد ملک پاکستان ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کے علاقے بن کورائی میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے لگائے گئے کیمپوں کے دورے کے موقع پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اگر گزشتہ 75 برس کے دوران وہ ممالک جنہیں ہم حقارت کی نظر سے دیکھتے تھے وہ ممالک اتحاد، محنت، دیانت اور اسلامی تعلیمات میں ملنے والے رہنما اصولوں کے ساتھ کام کرکے ہم سے آگے نکل گئے جبکہ ہم بہت پیھچے رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیے گئے اس ملک کو گزشتہ 72 برسوں میں ہم نے کیا دیا، یہ ہے وہ لمحہ فکریہ، یہ ہے وہ سوال جس کے جواب کے لیے ہم سب کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے کہ اتنے قدرتی وسائل اور معدنی دولت کے باوجود ہم پیچھے کیوں ہیں۔

سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اگر ملک میں آنے والی اب تک آنے والی تمام حکومتیں چاہے وہ سویلین حکومتیں ہوں یا فوجی، اگر وہ درد دل سے کام لیتیں تو پاکستان آج ان معاشی مسائل کا شکار نہیں ہوتا کہ دیکھیں آج ہم آئی ایم ایف کے غلام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسی آزادی ہے کہ معاشی طور پر ہم آئی ایم ایف کے غلام ہیں اور کہتے ہیں یہ خداداد ملک پاکستان ہے، یہ کیا ہمیں اپنے مالک کی جانب سے دیے گئے احکامات کی نفی نہیں ہے جس نے ہمیں کہا ہے کہ نماز ادا کرو اور رزق کی تلاش میں دوڑ جاؤ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور دن رات محنت کرنا دین اسلام اور قرآن کریم کی تعلیم کی روح ہے، اگر آج بھی ہم ان تعلیمات پر عمل کرلیں تو پاکستان کے عظیم ملک بننے کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم متحد ہوں تو کوئی مشکل، کوئی پہاڑ ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں بنے گا، اتحادی حکومت مل کر ملک کو تمام بحرانوں سے نکالے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا حکم ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کریں، آخری آفت زدہ گھرانے کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ طوفانی بارشوں سے آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی جلد از جلد بحالی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور محکموں کی مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے؟

🗓️ 13 اگست 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک خود مختار ادارہ ہے جو

جنگ بندی سے جنگ کے معاشی مسائل بے نقاب

🗓️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: اقتصادی اخبار Calcalist نے بدھ کے روز اپنے شمارے میں

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعشیوں کا پانی کے ذخائر پرحملہ

🗓️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:داعشی عناصر نے اپنی تازہ کارروائی میں عراق کے صوبہ صلاح

ہم اپنےسعودی چچا زاد بھائیوں کے مزید قریب ہورہے ہیں: صیہونی عہدہ دار

🗓️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:صیہونی سابق عہدہ دار جائی معیان نے اپنی ایک ٹویٹر پوسٹ

جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ احتساب عدالت میں طلب

🗓️ 9 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ

شام کسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتا: بشار الاسد

🗓️ 11 اگست 2023سچ خبریں:جمہوریہ شام کے صدر بشار الاسد نے اسکائی نیوز عربی چینل

 کیا اسرائیل کے پاس حماس کو تباہ کرنے کی طاقت نہیں ہے ؟

🗓️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:جرمن میڈیا نے غزہ کی جنگ کے انجام کے بارے میں

امریکہ کو ماسکو کے ساتھ جوہری مذاکرات شروع کرنے کی کوئی جلدی نہیں: روس

🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں:    اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں میں روس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے