🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور اہل خانہ و لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی کوششوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا پوری قوم ان سے محبت کرتی ہے۔ایٹمی قوت ہونے نے ہمیں کہیں بڑے جارح ایٹمی ہمسائے کے خلاف تحفظ دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان پوری قوم کے لیے ایک مثال تھے، ڈاکٹر عبد القدیر نے پاکستان کو ایٹمی ریاست بنایا، قوم ان سے محبت کرتی ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایٹمی قوت نے ہمیں کہیں بڑے جارح ایٹمی ہمسائے کے خلاف تحفظ دیا، ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔دوسری جانب مسلح افواج کے سربراہان نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قدیر نے پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 سال کی عمر میں آج صبح انتقال کر گئے، انہیں ناسازی طبیعت کی وجہ سے رات میں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
یمنی عوام کا ٹرمپ کو خطاب
🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی حمایت اور تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کے
فروری
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیش رفت کیلئے قومی کمیشن، اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
🗓️ 25 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈیجیٹل پاکستان کی جانب تیز رفتار پیش رفت
اپریل
پاکستان میں موجود ویکسین کورونا کو روکنے میں موثر ہے:ڈاکٹر فیصل سلطان
🗓️ 2 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) طبی ماہرین نے کووڈ-19 ویکسین کے غیرمؤثر ہونے
مئی
عوام الیکشن میں ضمیر فروشوں اور غداری کرنے والوں کو سبق سکھائے گیا:وزیراعظم عمران خان
🗓️ 5 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کارکنان
اپریل
مائیکروفون جیسا صدر
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:مشہور امریکی اخبار کے چیف ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ امریکی
جولائی
میں ایک صیہونی اور اسرائیل کی زبردست حامی ہوں:برطانوی وزیر اعظم
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:انگلستان کی وزیر اعظم نے اس ملک کی پارلیمنٹ کے یہودی
اکتوبر
حدیقہ کیانی کی پہلی شادی میں ناکامی کی کہانی ان ہی کی زبانی
🗓️ 17 فروری 2022کراچی (سچ خبریں)باصلاحیت گلوکارہ و ابھرتی و اداکارہ حدیقہ کیانی کی ذاتی
فروری
رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کے لندن پلان کا اعتراف کیا، عمر ایوب
🗓️ 3 جون 2024فیصل آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر
جون